پاکستان نے برطانیہ کو 2-8 سے ہرا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایتھنز میں کھیلے جانیوالے اولمپک گیمز میں ہاکی کے مقابلے میں پاکستان نے برطانیہ کو دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دیدی ہے۔ گزشتہ چھتیس برسوں میں اولمپک ہاکی کے مقابلے میں برطانیہ کی یہ سب سے بڑی شکست ہے۔ برطانوی ہاکی کوچ جیسن لی نے اپنے ردعمل میں کہا: ’بلاشبہہ یہ سب سے بڑی ناکامی ہے۔‘ برطانیہ کے خلاف پاکستان کی جانب سے سہیل عباس، محمد شبیر اور ریحان بٹ نے دو دو گول کیے۔ محمد شبیر نے دونوں گول صرف ایک منٹ کے اندر کیے جبکہ ریحان بٹ نے دونوں گول صرف تیس سیکنڈ کے اندر کیے۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان ہاکی کے گروپ اے میں تیسرے مقام پر ہے۔ جبکہ دوسرے گروپ میں انڈیا کی ہاکی ٹیم ارجینٹینا سے دو دو گول سے ڈرا کے بعد چوتھے مقام پر رہی۔ پیر کے روز برطانیہ پر پاکستان کی جیت کا مطلب یہ ہوگا کہ اب بدھ کے روز پاکستان کا مقابلہ انڈیا کی ٹیم سے ہوگا۔ بدھ کے روز انڈیا اور پاکستان کے درمیان جو فاتح ہوگا وہ جمعہ کے روز ہاکی کی فہرست میں پانچویں یا چھٹے مقام کے لئے نیوزی لینڈ یا جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||