BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 August, 2004, 10:16 GMT 15:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ہاکی میں سپین کے مدمقابل

ہاکی
پاکستان نے مصر کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا تھا
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ایتھنز اولمپکس میں سنیچر کو سپین کے خلاف میدان میں اترے گی۔پاکستان کے نقطۂ نظر سے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جیت کی صورت میں پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے جسے جنوبی کوریا کے خلاف جیت سے تقویت ملی ہے۔

پاکستان نے اولمپکس سےچند روز قبل سپین کو اسی کے ملک میں کھیلے گئے تین قومی ٹورنامنٹ میں شکست دی ہے۔ لیکن ہفتے کو اسپین کی ٹیم مختلف روپ میں اس کے سامنے آئےگی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو جیت کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا کیونکہ ہسپانوی ٹیم برطانیہ کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہراکر پاکستان کے سامنے آئے گی۔

جرمنی کے ِخلاف پاکستان ٹیم اچھا کھیلنے کے باوجود نتیجہ اپنے حق میں نہ کرسکی لیکن جنوبی کوریا کے خلاف اس نے عمدہ کھیل پیش کیا جس کا نتیجہ اٹلانٹا اور سڈنی سے مختلف نظرآیا اور پاکستان ٹیم پہلی مرتبہ ایشین چیمپئن جنوبی کوریا کو اولمپکس میں ہرانے میں کامیاب ہوسکی۔

سپین کے خِلاف میچ میں بھی پاکستانی کوچز رولینٹ آلٹمینزاور طاہر زمان اپنے فارورڈز خصوصا ریحان بٹ اور پنالٹی کارنر ایکسپرٹ سہیل عباس سے توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

طاہرزمان کا کہنا ہے کہ ریحان بٹ ذہین سٹرائیکر ہے ۔سہیل عباس جرمنی کے خلاف دونوں پنالٹی کارنرز پر گول کرنے میں ناکامی کے بعد اپنی فارم میں واپس آگئے ہیں اور مصر اور جنوبی کوریا کے خلاف میچوں میں ان کے پانچ گول نے پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند کردیئے ہیں۔

سپین کے بعد پاکستان ٹیم پیر کو آخری گروپ میچ برطانیہ کے خلاف کھیلے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد