ہاکی: پاکستان سپین سے ہار گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایتھنز میں سپین کی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو چار ِصفر سے ہرا دیا ہے۔ اس میچ کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ میچ کے بعد پاکستان کی ٹیم کے کپتان محمد ندیم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ طے شدہ حکمت عملی کے مطابق کھیل نہیں پیش کر سکے۔ پاکستان کے پنلٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس نے سپین کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غیر معمولی کھیل پیش کیا۔ سپین کی کامیابی میں ان کے کھلاڑی ایڈوارڈو تُبو نے تین گول کرکے اہم کردار ادا کیا۔ ادھر نیوزی لینڈ نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اس طرح پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کے بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||