کو کین کا استعمال، ریو کا اعتراف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈکےسابق کرکڑ اور ٹی وی کمنٹیٹرڈرموٹ ریونے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ کوکین کےعادی رہے ہیں۔ تینتالیس سالہ کرکٹر نےاس بات کا اقرار کیا کہ چینیل فور پر ایک ٹیسٹ میچ کی کمنٹیٹری کرتے ہوئے بھی وہ نشےمیں تھے۔ زیر بحث میچ گزشتہ گرمیوں میں انگلینڈاور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز کےگراونڈ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔ ڈرموٹ ریو نے چینل فور سےپانچ سال تک کمنٹیٹرمنسلک رہنے کے بعد جمعہ کو علحیدگی اختیار کرلی ہے۔ کرکٹ میں خدمات پر ریو کو 1996 میں آرڈر آف برٹش ایمپائر یا او بی ای انھوں نےانگلینڈ کی جا نب سے پچیس ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا جن میں دو عالمی کپ شا مل ہیں اور تین ٹیسٹ میچ بھی کھیلے۔ ریو نے بتا یاکہ 1990 میں جب وہ انگلینڈ اور وارک شائر کی جانب سے کھیل رہے تھےتو تب بھی انھوں نے چرس پی ۔ انھوں نے خیال ظاہرکیا کہ نوے کی دہائی میں کر کٹ کی د نیا میں بڑے پیما نے پر منشیا ت کا استعمال کیاجاتا تھا۔ ریو نے کہا کہ وہ بھی کبھار جب کھیل نہیں رہے ہو تےتھے تو چر س استعمال کر لیا کرتے تھے۔ انھوں نے کہاکہ ان کی دوسری شادی کوکین کے کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار رہی لیکن انھوں نے اسے چھوڑنے کا ارادہ کر لیا تھا۔ ریو نے کہا کہ انھوں نےایک ماہ قبل کوکین کےاستعمال کومکمل طورپر ترک کر دیا ہے اور وہ پو ری ایمانداری سے اپنےاس فیصلہ پر قائم رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کےلیےخود کوصحت مند رکھنا چا ہتے ہیں اور |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||