BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 August, 2003, 16:38 GMT 20:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ: عمدہ کارکردگی

ہیڈنگلے میں جاری چوتھےٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے تین سو بیالیس رن کے جواب میں انگلینڈ نے تین وکٹ کے نقصان پر ایک سو بانوے رن بناکر اننگز کا زبردست آغاز کیا ہے۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان مائکل وان، مارکس ٹریسکوتھِک اور مارک بوچر تھے۔ وان نتینی کی گیند پر پندرہ رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد مارکس ٹریسکوتھِک اور مارک بوچر نے محتاط انداز میں کھیل کر ایک سو بیالیس رن کی پارٹنرشپ بنائی۔

ٹریسکوتھِک کو ژاک کالِس نے اپنی ہی گیند پر ایک زبردست کیچ پکڑ کر آؤٹ کر دیا۔ تاہم اس وقت تک ٹریسکوتھک اور بوچر نے انگلینڈ کی اننگز مستحکم کر لیا تھا۔ ٹریسکوتھک نے انسٹھ رن بنائے۔

مارک بوچر کو بھی ژاک کالِس نے آؤٹ کیا، انہوں نےگیارہ چوکوں کی مدد سے شاندار ستتر رن بنائے۔

گیری کرسٹن

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن پہلے پینسٹھ منٹ کے کھیل کے بعد اس کا سکور چار وکٹوں کے نقصان پر صرف اکیس رن تھا۔

گیری کرسٹن سات گھنٹے تک کریز پر ڈٹے رہے اور ایک سو تیس رن بناکر ٹیم کو ایک شرمناک صورتحال سے بچا لیا۔ گیری کرسٹن اور اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلنے والے کھلاڑی موندے زوندیکی نے ساتویں وکٹ کے گرنے کے بعد مل کر ایک سو اٹھارہ رن بنائے۔

یہ ہیڈنگلی کے مقام پر آٹھویں وکٹ پر سب سے زیادہ رن بنانے والے شراکت ہے۔ زوندیکی انسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جب زوندیکی بیٹنگ کرنے آئے تو جنوبی افریقہ کا سکور سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سوبیالیں رن تھا۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہونے سے پہلے وہ اپنی نسف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

انگلینڈ کی طرف سے کبیر علی نے تین، مارٹن بِکنل، اینڈریو فلنٹاف اور جیمز کرٹلی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد