| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلستان، سیریز برابر
انگلستان کو آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کامیابی کے لئے دوسری اننگز میں ایک سو دس رنز کا ہدف دیا گیا جو اس کے بلّے بازوں نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انگلستان کے مارکس ٹریسکوتھک کو پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں نصف سنچری بنانے کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ مین آف دی سیریز کا اعزاز جنوبی افریقہ کے بائیس سالہ کپتان گریم سمتھ نے حاصل کیا جنہوں نے پانچ ٹیسٹ میچوں میں سات سو چودہ رنز بنائے۔ انگلستان کی طرف سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور چار سو ستاسی رنز مارکس ٹریسکوتھک نے بنایا۔
اوول ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چار سو چوراسی رنز بنائے۔ اس کے جواب میں انگلستان نے اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر چھ سو چار کے اسکور پر ڈکلیئر کر دیا۔ اس کی طرف سے ٹریسکوتھک نے دو سو انیس رنز بنائے۔ گریم تھارپ نے ایک سو پینتیس اور فلنٹوف نے دھواں دار پچانوے رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف دو سو انتیس کے اسکور پر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد انگلستان کی ٹیم نے با آسانی ایک سو دس رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |