| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی فتح
ٹرینٹ برِج میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو سخت مقابلے کے بعد ستر رن سے شکست دے کر سیریز ایک کے مقابلے ایک سے برابر کر دی ہے۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم ایک اسیے وکٹ پر صرف ایک سو اکتیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی جس پر آخری دن گیند کئی بار اتنی ’لو‘ رہ رہی تھی کہ بیٹسمین کے لیے دفاعی سٹروک کھیلنا بھی بہت مشکل ثابت ہو رہا تھا۔
میچ کے آخری دن کی صبح جنوبی افریقہ نے کھیلنا شروع کیا تو قدرے خراب وکٹ پر اس کے وکٹ مسلسل گرتے رہے۔ انگلینڈ کے باؤلروں نے وکٹ سے خوب فائدہ اٹھایا۔ جنوبی افریقہ کے لئے تھوڑی دیر کے لئے اس وقت امید جاگی جب نوویں وکٹ کے لئے باؤچر اور پال ایڈمز کے درمیان پینتالیس رن کی پارٹنرشپ بنی۔ تاہم کرٹلی نے اپنی ہی گیند پر ایڈمز کا کیچ لے کر اس شراکت کو توڑ دیا۔ باؤچر کو بھی کرٹلی ہی نے آؤٹ کیا۔ جنوبای افریقہ کی طرف سے مارک باؤچر نے آخری لمحے تک انگلینڈ کی باؤلنگ کا زبردست مقابلہ کیا اور باون رن بنائے۔ میچ کئی دلچسپ مراحل سے گزرا جس کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی دکھائی۔ ناصر حسین اور مارک باؤچر نے سینچریاں بنا کر انگینلڈ کی پہلی اننگز میں ایک اچھا سکور بننانے میں مدد کی۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولک نے آٹھ وکٹ حاصل کئے اور نصف سینچری بھی بنائی۔ نیل میکنزی نے ایک خراب وکٹ پر نوے رن بناکر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ کے لئے جیمس اینڈرسن نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری میں دو وکٹ حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ انگلینڈ کے سٹرائک باؤلر بن سکتے ہیں۔ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ جمعرات کو ہیڈنگلی میں شروع ہو رہا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |