BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میں صرف اللہ سے دعا کر رہا تھا‘

انضمام الحق
انضمام الحق
پاکستانی کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کو اگلے ایک روزہ میچ جیتنے کے لیے بھی سخت محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ احمد آباد میں آخری گیند پر وہ صرف اللہ سے یہ دعا کر رہے تھے ’ہلپ میں پلیز‘۔

سوال: کیا آپ اپنی اس اننگز کو اپنی زندگی کی سب سے عمدہ اننگز سمجھتے ہیں؟
انضمام: نہیں، اسے میں اپنی بیسٹ اننگز تو نہیں کہہ سکتا۔ جو کھلاڑي ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کر رہے تھے جیسے آفریدی ، بٹ ، شعیب ملک اور رزاق، میرے خیال سے ان کی مدد سے ہی ہم جیت سکے ہیں۔ آخری اوورز تک ہم نے 6 سے 6.5 رنز کے اوسط سے 316 رنز کے اسکور کا پیچھا کیا اور ہم کامیاب بھی ہوئے یہ کامیابی پوری ٹیم کی کامیابی ہے۔

سوال: آپ اس وقت کیا سوچ رہے تھے جب سچن تندلکر میچ کی آخری گیند پھینک رہے تھے اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے صرف ایک رن کی ضرورت تھی؟
انضمام: واقعئی میں اس وقت کچھ سوچ نہیں رہا تھا صرف اللہ سے دعا کر رہا تھا کہ ’پلیز ہلپ می‘ ( خدا میری مدد کر)

سوال: آخری گیند کو کھیلنے سے قبل آپ کے ذہن میں کیا ’اسٹریٹجی‘ چل رہی تھی۔ آپکو کچھ وقت مل گیا تھا کیوں کہ سچن نے گیند پھینکنے سے قبل کافی دیر تک اپنے دوسرے ساتھیوں سے صلاح و مشورہ کیا تھا؟
انضمام: آخری گیند پر میری بس یہی کوشش تھی کہ کوئی گیپ مل جائے ، کہیں سے گیند نکل جائے کہ ایک رن بن جائے، اسکے علاوہ میرے ذہن میں کچھ بھی نہیں تھا۔

سوال: آپ اچھا کھیل رہے تھے لیکن آپ کے دو اچھے بلّے باز رن آؤٹ ہو گئے تھے۔ کیا اس کی وجہ سے آپ گھبرا گئے تھے؟
انضمام: نہیں ایک روزہ میچ میں تیزی سے رن بنانے کی ضرورت ہوتی ہےاور فیلڈرز پر دباؤ ڈالنا ہوتاہے۔ ایسے میں کبھی آپ کامیاب ہوجاتے ہیں اور کبھی ناکام رہتے ہیں۔
کبھی کبھی فیلڈر اچھی فیلڈنگ کر دیتا ہے جیسے ڈائرکٹ ہٹ کے سبب اکمل آؤٹ ہوا یونس وکٹز کے درمیان تیزی سے بھاگ لیتے ہیں لیکن کبھی کھبی جب آپ خطرہ اٹھاتے ہیں تو آؤٹ بھی ہونا پڑتا ہے۔

سوال: میچ کے دوران کسی بھی پل آپ کو ایسا لگا کہ میچ آپ کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے؟
انضمام: شعیب کو آؤٹ ہونےکے بعد جب دو وکٹ گر گئے تب مجھے کچھ لمحوں کے لئے ایسا محسوس ہوا کہ مشکل ہوگئی ہے لیکن ہمارے ٹاپ آرڈر بلّے بازوں نے کافی تیزی سے کھیلا تھا جس کی وجہ سے ہمارا کام آسان ہوگیا تھا۔

سوال: جب آپ نے دیکھا کہ آخری اوور میں سچن گیند پھینکیں گے تو آپ کو کیا حیرت نہیں ہوئی؟ ایک کپتان کی حیثیت سے کیا آپ سورو گنگولی کا فیصلہ صحیح سمجھتے ہیں؟
انضمام: وہ سورو گنگلی کا ایک اچھا "موو " تھا۔ ہمیں در رن چاہیئے تھے ۔ اور اس نے اپنی طرف سے بہترین کوشش کی تھی اور اپنے سب سے زیادہ تجربےکار کھلاڑی کو گیند دی تھی کیوں کہ ایک اور میں دو رن بنانا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ اس نے ایک اچھا فیصلہ کیا اور میرے خیال میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی رہا کیوں کہ میچ آخری گیند تک چلا۔

سوال: احمدآباد میں سچن کی فارم کو دیکھ کر کیا آپ سوچ میں پڑ گئے ہیں ؟ سہواگ کے علاوہ تندولکر بھی اب آپکی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں؟
انضمام: ظاہر ہے وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور جب وہ اسکور کریں گے تو دوسری ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ہی۔ لیکن انشااللّہ اگر میرے لڑکے اس طرح کھیلتے رہے تو سب ٹھیک رہے گا۔

سوال: دو میچوں میں فتح حاصل کرنے کے بعد آپ آنے والے دو میچوں کے لئے کیا سوچتے ہیں؟ کیا پاکستان ہندوستان پر بھاری پڑے گا؟۔
انضمام: میں اس پر یقین نہیں کرتا ہوں کرکٹ کے کھیل میں ہر دن ایک نیا دن ہوتا ہے۔ اگر باقی دونوں میچ جیتنے ہیں تو سخت محنت کی ضرورت ہےتب ہی میچ جیتا جاسکتا ہے۔ کیوں کہ ایک روزہ میچ کے لئے پہلے سے کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد