پاکستان کی فتح، سیریز برابر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلور میں پاکستان نے تاریخ دہراتے ہوئے بھارت کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 168 رن سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز برابر کر دی ہے۔ میچ کے پانچویں اور آخری دن بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 353 رن کا ہدف دکار تھا لیکن ساری ٹیم 214 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے 168 رن سے میچ جیت لیا۔ پاکستان کی طرف سے سب سے کامیاب بالر شاہد آفریدی رہے انہوں نے تیرہ رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جن میں بھارت کے کپتان سوراو گنگولی کی وکٹ بھی شامل تھی۔ آوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی بالا جی تھے انہیں دانش نے صفر کے سکور پر آوٹ کیا۔ انیل کمبلے آوٹ نہیں ہوئے۔ ہربھجن سنگھ آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی تھے۔ اس سے پہلے عرفان پٹھان آؤٹ ہوئے ان کو ارشد خان نے آؤٹ کیا۔ سچن تندولکر 16 رن پر عاصم کمال کے ہاتھوں آفریدی کی گیند پر کیچ ہوئے۔ دنیش کارتھک نے 9 رن بنائے۔ وہ محمد سمیع کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کپتان سورو گنگولی ایک مرتبہ پھر ناکام رہے۔ انہیں شاہد آفریدی نے 2 کے سکور پر بولڈ کیا۔ وی وی ایس لکشمن 5 رن بنا کر آفریدی ہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس سے قبل راہول ڈراوڈ 16 رن بنا کر ارشد خان کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے اوپنرگوتم گمبھیر نے نصف سنچری بنائی۔ وہ 52 رن بنا کر محمد سمیع کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وریندر سہواگ تھے جنہیں عبدالرزاق نے رن آؤٹ کیا۔ انہوں نے 38 رن بنائے۔ بھارت کو یہ میچ جیتنے کے لیے مزید 254 رن کی ضرورت ہے جبکہ 42 اوورز کا کھیل ہونا باقی ہے۔ چوتھے دن 2 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر پاکستان نے 261 رنز پراننگز ڈیکلیئر کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو جیتنے کے لیے383 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس کے بعد بھارت نے کھیل ختم ہونے پر کسی نقصان کے25 رنز بنائے تھے۔ بنگلور ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیمیں یہ ہیں: پاکستان: انضمام الحق ( کپتان )، یاسرحمید، شاہد آفریدی، یونس خان، یوسف یوحنا، عاصم کمال، عبدالرزاق، کامران اکمل، محمد سمیع، ارشد خان اور دانش کنیریا۔ بھارت: سوروگنگولی( کپتان)، گوتم گمبھیر، وریندرسہواگ، راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، دنیش کارتھک، عرفان پٹھان، بالاجی، انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ۔ امپائرز: آسٹریلیا کے سائمن ٹافل اور نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||