BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 March, 2005, 16:46 GMT 21:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلور: پاکستان کا شاندار آغاز

انضمام الحق
انضمام الحق سوویں میچ میں سنچری بنانے والے پانچویں کھلاڑی ہیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 323 رنز بنائے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے کپتان انضمام الحق اور نائب کپتان یونس خان سنچریاں بنا چکے ہیں اور کریز پر موجود ہیں۔ انضمام الحق کی بیٹنگ اس وقت اپنے عروج پر دکھائی دیتی ہے۔ چناسوامی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی کپتان کی شاندار سنچری کی اہمیت ان کی دیگر سنچریوں سے اس لئے بھی زیادہ تھی کہ اس نے ان کے سوویں ٹیسٹ میں چارچاند لگا دیئے۔

انضمام الحق سوویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پانچویں بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل انگلینڈ کے سرکالن کاؤڈرے اورالیک اسٹیورٹ ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج اور پاکستان کے جاوید میانداد سنچری ٹیسٹ کو سنچری سے یادگار بناچکے ہیں۔

انضمام الحق کے علاوہ یونس خان کی سنچری نے پاکستان کو323 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ کی مضبوط پوزیشن تک پہنچا دیا جو ایک مرحلے پر سات رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہونے کے بعد مشکلات میں گھری ایک بڑی شراکت کی منتظر تھی۔

پاکستانی کپتان کھیل کے اختتام پر پچیس چوکوں کی مدد سے 184 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ یہ بنگلور میں کسی بھی بیٹسمین کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ اس سے قبل سچن تندولکر نے98-1997 میں آسٹریلیا کے خلاف177 رنز بنائے تھے۔

یونس خان کے ساتھ انضمام کی316 رنز کی شراکت بھی بنگلور میں کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ ہے۔ 207 رنز کا سابقہ ریکارڈ 75-1974 میں اس میدان پر کھیلےگئے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج اور کلائیو لائیڈ نے بنایا تھا۔

یونس خان نے بھی شاندار انداز میں دن کا اختتام127 رنز پر کیا۔ ان کی اننگز بارہ چوکوں اور ایک چھکے سے سجی ہوئی ہے۔

انضمام الحق کے لئے دن کی ابتدا ہی اچھی رہی کیونکہ وہ ایک اہم ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستانی ٹیم نے محمد خلیل اور توفیق عمر کی جگہ ارشد خان اور یاسرحمید کو موقع دیا۔ لیکن یاسرحمید اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں بری طرح ناکام رہے اور صرف چھ رنز بناکر عرفان پٹھان کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلتے ہوئے دنیش کارتھک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اس سے پہلے شاہد آفریدی پہلی ہی گیند کا سامنا کرتے ہوئے صفر پر بالاجی کی بولنگ پر سلپ میں ڈراوڈ کے ہاتھوں کیچ ہوچکے تھے۔

انضمام اور یونس
انضمام اور یونس خان نے بہت ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں

انضمام الحق اور یونس خان نےبیٹنگ کے لئے سازگار وکٹ پر بھارتی بولنگ کو کسی دشواری کے بغیر کھیلا۔ خصوصاً انضمام الحق کی خوبصورت اننگز نے شائقین کے دل موہ لئے۔

انضمام الحق نے21 ویں اور بھارت کے خلاف دوسری سنچری صرف 131گیندوں پر15 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

یونس خان جو کولکتہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری کے بعد دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے بنگلور ٹیسٹ میں ذمہ داری سے کھیلے۔ انہوں نے اپنے 35 ویں ٹیسٹ میں8 ویں سنچری اسکور کی۔

ایک موقع پر یونس خان اور ہربھجن سنگھ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کی وجہ یہ تھی کہ رنز لیتے ہوئے یونس خان کو ہربھجن سنگھ نے کچھ کہا جس کا ترکی بہ ترکی انہوں نے جواب دیا۔ اس موقع پر امپائر کی مداخلت کے نتیجے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

میچ کے آغاز سے قبل میدان میں ہونے والی ایک مختصر تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان اور کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے انضمام الحق کو ان کے سو ٹیسٹ مکمل ہونے پر خصوصی شیلڈ پیش کی۔

نوجوان انضمام سفر آسان نہیں ہے
انضمام کے بائیس سالہ کرکٹ کیریئر پر ایک نظر
یونس خان’یہ سنچری خاص ہے‘
اصل پریشر خراب فیلڈنگ کا تھا: یونس خان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد