BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 March, 2005, 14:16 GMT 19:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یہ خاص سنچری ہے: یونس خان

یونس خان
نائب کپتانی کا کوئی پریشر نہیں کیونکہ اصل پریشر کپتان پر ہوتا ہے
موہالی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نو اور ایک رن پر آؤٹ ہونے کے علاوہ تین ڈراپ کیچز نے یونس خان کی مایوسی بڑھا دی تھی اور کچھ حلقوں نے زور وشور سے کہنا شروع کردیا تھا کہ نائب کپتان کی حیثیت سے یونس خان کا انتخاب غلط ہوا ہے کیونکہ ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بنتی۔

کولکتہ ٹیسٹ کے آغاز سے قبل کپتان انضمام الحق سے بھی یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ یونس خان کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کا جواب نفی میں تھا۔

انضمام الحق سے بھارتی صحافی کا یہ سوال اس لیے بھی سمجھ میں آتا ہے کہ بھارت آنے سے قبل انضمام الحق نے ایک بیان میں یہ کہہ کر سب کو چونکا دیا تھا کہ نائب کپتان ہونے کے باوجود ہر میچ میں کھیلنے کے لیے کارکردگی دکھانی ہوگی۔

انضمام الحق کے لیے یونس خان کی سنچری اطمینان کا باعث ہوگی جنہوں نے بقول یونس خان کولکتہ ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس میں انہیں بیٹنگ کی بہت زیادہ پریکٹس کرائی تھی لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ کولکتہ ٹیسٹ کی سنچری نےان حلقوں کو بھرپور جواب دے دیا ہے جو یہ کہہ رہے تھے کہ یونس خان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

یونس خان خود اس سنچری کو اپنی گزشتہ چھ سنچریوں سے زیادہ اہم سمجھتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ اولین ٹیسٹ میں سنچری کی اپنی اہمیت ہوتی ہے لیکن بھارت کے خلاف یہ سنچری خاص اہمیت کی حامل ہے۔

یونس خان کہتے ہیں کہ نائب کپتانی کا کوئی پریشر نہیں کیونکہ اصل پریشر کپتان پر ہوتا ہے۔ نائب کپتان وہ ہوں یا یوسف یوحنا کوئی فرق نہیں پڑتا۔ان پر اصل پریشر موہالی ٹیسٹ میں خراب فیلڈنگ کا تھا اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ٹیم کو دوبارہ مایوسی سے دوچار کریں۔

یونس خان کہتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹنگ سے انجوائے کررہے ہیں۔ یوسف یوحنا نے جو یونس خان کے ساتھ طویل شراکت میں شریک ہیں اس اننگز کو خوبصورت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ موہالی ٹیسٹ میں اسکور نہ کرنے کے پریشر سے نکل آئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد