BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 March, 2005, 12:19 GMT 17:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کو جیت کے لئے383 رنز درکار

شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے اپنی جارحانہ اننگز سے میچ میں جان ڈال دی ہے
شاہد آفریدی کی برق رفتار جبکہ یاسرحمید اور یونس خان کی ذمہ دارانہ نصف سنچریوں سے حوصلہ پاتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بنگلور ٹیسٹ میں بھارت کو جیتنے کے لئے383 رنز کا ہدف دیا ہے۔

چوتھے دن کھیل ختم ہونے پر میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے25 رنز بنائے تھے۔ سہواگ6 اور گوتم گمبھیر19 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل پاکستان نے دوسری اننگز261 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔ پہلی اننگز کے ڈبل سنچری میکر یونس خان 84 اور کپتان انضمام الحق31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں449 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی یوں پاکستان کو121 رنز کی پہلی اننگز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی تیز ترین نصف سنچری صرف 26 گیندوں پر مکمل کی۔ اس سے قبل یوسف یوحنا نے 03-2002 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں 27گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔

شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔ انگلینڈ کے ایان بوتھم نے 82-1981 میں بھارت کے خلاف دہلی ٹیسٹ میں نصف سنچری 26گیندوں پر بنائی تھی۔

شاہد آفریدی نے یاسرحمید کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے صرف4ء12 اوورز میں91 رنز کا اضافہ کرکے بھارتی بولنگ کو بے بس کردیا خصوصا عرفان پٹھان کے ایک اوور میں ان کے دو چوکے اور ایک چھکا دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ جس کے بعد بھارتی کپتان گنگولی نے لیگ سایئڈ پر بولنگ کرانے کی حکمت عملی اختیار کر لی۔

شاہد آفریدی58 رنز بناکر سچن تندولکر کی گیند کو باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں کارتھک کے ہاتھوں اسٹمپڈ ہوگئے۔ ان کی جارحانہ اننگز آٹھ چوکوں اور دو چھکوں سے سجی ہوئی تھی۔

یونس خان اور یاسرحمید نے دوسری وکٹ کے لئے92 رنز کا اضافہ کیا۔ پہلی اننگز میں صرف چھ رنز بنانے والے یاسرحمید 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر کمبلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ یاسرحمید کو اس ٹیسٹ کے دوران ہی اعلان کردہ ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پہلی اننگز کے ڈبل سنچری میکر یونس خان نے ایک بارپھر بھرپور اعتماد سے بیٹنگ کی اننگز کے دوران انہوں نے متعدد بار غیرروایتی انداز میں ریورس سوئپ شاٹس سے فیلڈنگ کو ڈسٹرب کیا اور رنز سمیٹے۔

چوتھے دن صبح بھارت نے379 رنز کھلاڑی6 آؤٹ پر اننگز شروع کی لیکن صرف 7 رنز کے اضافے پر عرفان پٹھان 5 رنز بناکر محمد سمیع کی گیند پر یوسف یوحنا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

کچھ دیر بعد ہربھجن سنگھ کی وکٹ بھی گری جنہیں ایک رن پر دانش کنیریا نے عبدالرزاق کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ کنیریا نے بالاجی کو 2 رنز پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کرایا تو بھارت کی9 وکٹیں396 رنز پر گرچکی تھیں اور عام خیال یہی تھا کہ انضمام الحق کمبلے کو آسانی سے شکار کرلیں گے لیکن وی وی ایس لکشمن اور کمبلے نے خراب فیلڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری وکٹ کے لئے53 رنز بنا ڈالے۔

کمبلے کے خلاف دانش کنیریا کی ایل بی ڈبلیو کی اپیل امپائر بلی باؤڈن نے مسترد کردی۔ بھارتی لیگ اسپنر اس لحاظ سے خوش قسمت رہے کہ6 کے انفرادی اسکور پر نئی گیند کے ساتھ بولنگ کرنے والے عبدالرزاق کامران اکمل کے ڈراپ کیچ کے سبب وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

لکشمن کو بھی اسوقت موقع ملا جب70 رنز پر محمد سمیع کی گیند پر سلپ میں یونس خان نے کیچ گرادیا۔

یہ شراکت شاہد آفریدی نے کمبلے کو22 رنز پر بولڈ کرکے توڑی۔ لکشمن79 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لیگ اسپنر دانش کنیریا پانچ وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے اس سیریز میں ان کی وکٹوں کی تعداد17 ہوگئی ہے۔

محمد سمیع نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالرزاق جو نئی گیند کےساتھ صرف ایک اوور کرانے کے بعد گروئن کی تکلیف کے سبب میدان سے باہر چلے گئے17 اوورز کی بولنگ میں77 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ اسی طرح ٹیم میں واپس آنے والے آف اسپنر ارشد خان بھی اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں ناکام رہے ان کے28 اوورز میں87 رنز بنے جس نے یہ احساس شدت سے دلایا کہ ثقلین مشتاق جیسے ورلڈ کلاس آف اسپنر کے بعد پاکستانی ٹیم آف اسپنر کے معاملے میں کس قدر بدقسمت واقع ہوئی ہے۔

سہواگسہواگ کا دن
بنگلور ٹیسٹ کا تیسرا روز تصویروں میں
گنگولی، سچن اور ڈراوڈسب سے بڑی رقابت
کرکٹ کی دنیا میں کون کیا کہتا ہے
نوجوان انضمام سفر آسان نہیں ہے
انضمام کے بائیس سالہ کرکٹ کیریئر پر ایک نظر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد