BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 March, 2005, 12:07 GMT 17:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یونس خان267 ، پاکستان 570

یونس خان
یونس خان کے کیرئیر کی یہ پہلی ڈبل سنچری ہے
بھارتی سرزمین پر کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی پہلی ڈبل سنچری کے یونس خان کے منفرد اعزاز کے ساتھ پاکستانی ٹیم بنگلور ٹیسٹ کے دوسرے دن 570 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یونس خان اپنے ٹیسٹ کریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے267 رنز کی شاندار اننگز کھیلی یہ دونوں اسکور بھارتی سرزمین پر پاکستان کا نیا ریکارڈ ہیں۔

کھیل کے اختتام پر بھارت نے55 رنز بنائے تھے۔ وریندر سہواگ اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے39 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ گوتم گمبھیر13 رنز پر ان کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستانی ٹیم کے لئے جو ایک بڑے اسکور تک پہنچنے کے لئے اپنے کپتان انضمام الحق کی طرف سے بڑی اننگز کی توقعات وابستہ کئے ہوئے تھی ابتدا مایوس کن رہی کیونکہ انضمام الحق دن کے دوسرے ہی اوور میں اپنے گزشتہ روز کے اسکور184 میں اضافہ کئے بغیر بالاجی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ان کی شاندار اننگز ختم ہونے کے بعد رنز کی رفتار میں کچھ وقت کے لئے کمی آئی لیکن ایک اینڈ پر ثابت قدمی سے جمے ہوئے یونس خان نے آنے اور جانے والے بیٹسمینوں کے ساتھ اپنے کپتان کی امیدوں کو زندہ رکھا جو اب سوچ رہے ہونگے کہ اس اسکور کے ذریعے بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈالا جاسکتا ہے۔ کیونکہ چناسوامی اسٹیڈیم کی وکٹ اسپنرز کی آنکھوں میں چمک لارہی ہے۔

یونس خان کےلئے یہ سیریز مایوسی میں شروع ہوئی تھی موہالی ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد وہ کولکتہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے لیکن دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ان پر ایک بار پھر دباؤ تھا جس سے وہ خود کو ایک شاندار اننگز کھیل کرنکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

یونس خان سے قبل سعید انور کے188 رنز بھارت میں کسی بھی پاکستانی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور تھے۔ یونس خان کا اس سے قبل اپنا بہترین انفرادی اسکور153 رنز تھا جو انہوں نے2002 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں بنایا تھا۔
یوسف یوحنا 37 رنز بناکر ہربھجن سنگھ کی گیند پر دنیش کارتھک کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ انہوں نے یونس خان کے ساتھ84 رنز کا اضافہ کیا ۔ عاصم کمال اور عبدالرزاق وکٹ پر آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت گزارنے کے باوجود خود کو بڑی اننگز کے لئے تیار نہ کرسکے اور بالترتیب چار اور پانچ رنز ہی بنا سکے۔ کامران اکمل کو ہربھجن سنگھ نے28 رنز پر بولڈ کیا۔

محمد سمیع نے سترہ رنز کی اننگز کے ذریعے یونس خان کا اچھا ساتھ دیا اور یہ دونوں آٹھویں وکٹ کے لئے61 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے۔

گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے بھارت کی اننگز کا آغاز کیا تو سہواگ کا بلا تیزی سے رنز اگلنے لگا جبکہ گمبھیر نے خود کو دفاعی خول میں قید کر لیا۔
بھارتی ٹیم کے لئے پہلا ہدف فالوآن سے بچنا ہے جس کے لئے اسے مزید315 رنز بنانے ہیں۔

بنگلور ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیمیں یہ ہیں:

پاکستان: انضمام الحق ( کپتان ) یاسرحمید شاہد آفریدی یونس خان یوسف یوحنا عاصم کمال عبدالرزاق کامران اکمل محمد سمیع ارشد خان اور دانش کنیریا

بھارت: سوروگنگولی( کپتان) گوتم گمبھیر وریندرسہواگ راہول ڈراوڈ سچن ٹنڈولکر وی وی ایس لکشمن دنیش کارتھک عرفان پٹھان بالاجی انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ

امپائرز: آسٹریلیا کے سائمن ٹافل اور نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن ہیں۔
میچ ریفری انگلینڈ کے کرس براڈ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد