آسٹریلیا: دوسرا فائنل آخری ہو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان وی بی سیریز کا دوسرا فائنل اتوار کو سڈنی میں ہو رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کے خلاف اپنا جارحانہ انداز جاری رکھتے ہوئے اس دوسرے فائنل ہی کو آخری بنانے کا کوشش کریگا۔ جب سے سالانہ ٹونامنٹ میں بیسٹ آف تھری کی حکمتِ عملی اختیار کی گئی ہے میزبان آسٹریلیا نے انیس میں سے پندرہ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیکن اس کے باوجود جمعہ کو پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں 18 رن کی برتری کے بعد آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ ’وہ پم سے بہت محنت کرا رہے ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ ’اب تک ہم اپنے بہترین کھیل سے بہت دور ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ سّنی میں ہمرا یہ رنگ لوٹ آئےگا۔‘ دوسری طرف پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے اس کے کھلاڑی محمد خلیل کا کاندھا میدان اپنے ہی ایک کھلاڑی سے تصادم کے نتیجے میں اتر چکا ہے۔ تیز رفتار بالر شعیب اختر بھی مس فٹ ہیں اور بیٹسمین یونس خان بھی اپنے والد کے انتقال کے باعث واپس جا چکے ہیں۔ تاہم پاکستان کے کوچ بوب وولمر اب بھی پراعتماد ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ پیکستن ٹیسٹ میچوں کی سیریز تین صفر سے ہارا ہے اور گزشتہ اتوار کو میزبان کے خلاف تین وکٹوں سے فتح حاصل کرنے سے پہلے اسے مسلسل دو میچوں میں شکست ہوئی تھی۔ مقابل ملکوں کی ٹیمیں: آسٹریلیا کی ٹیم: رکی پونٹنگ (کپتان)، ایڈم گلگرسٹ، میتھیو ہیڈن، ڈیمیئن مارٹن، اینڈریو سیمنڈز، مائیکل کلارک، سائمن کٹچ، ڈیرن لیہمن، بریڈ ہگ، بریٹ لی، جیسن گلسپی، گلین میکگراتھ مائیکل کیسپروچ۔ پاکستان کی ٹیم: انضمام الحق (کپتان) ، سلمان بٹ، توفیق عمر، یاسر حمید، محمد حفیظ، یوسف یوحنا، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، اظہر محمود، کامران اکمل، نوید الحسن اور افتخار انجم۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||