دبئی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی برتری 358 رنز

،تصویر کا ذریعہGetty
دبئی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے دن کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لے ہیں اور اسے انگلینڈ پر 358 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
سنیچر کو پاکستان کی پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان نے رنز کی سبقت پر اپنی دوسری اننگز کیا تو اسے ابتدا میں ہی شعیب ملک اور شان مسعود کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جب بلترتیب سات اور ایک پر آؤٹ ہوئے۔ یونس خان نے ٹیسٹ میچوں میں اپنے نو ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90169" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> پاکستان بمقابلہ انگلینڈ 2015: خصوصی ضمیمہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/indepth/pak_england_cricket_series_ak" platform="highweb"/></link>

،تصویر کا ذریعہAFP
ابتدائی نقصان کے بعد محمد حفیظ اور یونس خان کے درمیان 67 رنز کی شراکت داری کا خاتمہ اس وقت ہوا جب حفیظ 51 رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
تیسرے دن کے اختتام پر یونس خان اور مصباح کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بلترتیب 71 اور 87 رنز بنا رکھے تھے۔
اس سے پہلے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے اور آج سنیچر کو صرف 60 رنز کا اضافہ کر سکی جبکہ اس کی سات وکٹیں گریں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
وہاب ریاض نے آج گرنے والی پہلی تین وکٹیں لیں جبکہ تین وکٹیں یاسر شاہ کی جھولی میں آئیں اور آخری وکٹ عمران خان نے لی۔ وہاب ریاض نے مجموعی طور پر 66 رنز کے عوض چاروکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ نے 93 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے ریاض نے جو روٹ کو 88 کے انفرادی سکور پر آوٹ کر دیا، پھر بین سٹوکس کو چار رنز پر اور بٹلر کو صفر پر پویلیئن روانہ کر دیا۔ تینوں کے کیچ سرفراز احمد نے پکڑے۔
ایک ہی اوور میں یاسر شاہ نے پہلے عادل رشید کو صفر پر آؤٹ کیا پھر بيئر سٹو کو 46 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے سب زیادہ 88 رنز جو روٹ نے بنائے اور آج آؤٹ ہونے والے وہ پہلے کھلاڑی تھے۔ اس کے بعد وکٹ گرنے کا سلسلہ چل نکلا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 242 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جو روٹ اور بیئر سٹو کریز پر موجود تھے اور بالترتیب 76 اور 27 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
انگلینڈ کو اننگز کے آغاز پر پہلا نقصان معین علی کی صورت میں ہوا جنھیں پانچ کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم ابھی ابتدائی نقصان سے سنبھل بھی نہیں پائی تھی کہ بیل چار رنز بنا کر عمران خان کے گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
تاہم اس کے بعد کپتان کک اور روٹ کے درمیان عمدہ شراکت داری سے ٹیم کا مجموعی سکور 127 رنز تک پہنچ گیا۔ اس موقعے پر یاسر شاہ نے کک کی 65 رنز کی اننگز ختم کر کے میچ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 387 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 282 رن بنائے تھے لیکن دوسرے روز بلے باز کچھ خاص نہ کر سکے اور محض 105 رن کے اضافے کے ساتھ ہی ان کی چھ وکٹیں گر گئیں۔
کپتان مصباح الحق جنھوں نے پہلے دن شاندار سنچری بنائی تھی، دوسرے روز بغیر کسی رن کے اضافے کے کرس براڈ کا شکار ہو گئے۔ انھوں نے 102 رن بنائے تھے۔
سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی فیصلے کے ڈرا قرار دیا گیا تھا۔



