احمد آباد: دوسرے میچ میں بھی بھارت فاتح

،تصویر کا ذریعہAP
احمد آباد میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
بھارت نے 275 رنز کا مطلوبہ 44.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89581" platform="highweb"/></link>
بھارت کی جانب سے امباتی یادو نے دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 121 جبکہ ویراٹ کوہلی نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔
اس سے پہلے سری لنکا نے جمعرات کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 92 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ سنگا کارا نے چار چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ایشون، یادو اور پاٹل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
کٹک میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 169 رنز سے ہرایا تھا۔



