دوسرے ایک روزہ میں ویسٹ انڈیز کو 48 رنز سے شکست

ویسٹ انڈیز کی جانب نمایاں بلے باز سمتھ رہے جنھوں نے 97 گیندوں میں 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے

،تصویر کا ذریعہGETTY

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی جانب نمایاں بلے باز سمتھ رہے جنھوں نے 97 گیندوں میں 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ایک روزہ میچ بھارت نے 48 رنز سے جیت لیا ہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز سکور کیے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89541" platform="highweb"/></link>

بھارتی اوپننگ ناکام رہی اور 74 رنز کے مجموعی سکور ھر تین کھلاڑی واپس پویلین جا چکے تھے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں کوہلی اور رائنا نے 105 رنز سکور کیے۔ کوہلی اور رائنا نے 62 62 رنز بنائے۔

کوہلی نے 78 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے جبکہ رائنا نے 60 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رنز سکور کیے۔

دھونی 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیلر نے تین جبکہ رام پال، بین، براوو اور سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب نمایاں بلے باز سمتھ رہے جنھوں نے 97 گیندوں میں 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے۔

سمتھ کے علاوہ پولارڈ نے 54 رنز سکور کیے جبکہ کوئی اور بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

بھارت کی جانب سے شامی نے چار، جڈیجہ نے تین، مشرا نے دو اور کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پہلا ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا۔