#PSL5: نئے ترانے کی رونمائی پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

پاکستان کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن ’ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020‘ کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ منگل کی شام ریلیز کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

اس ترانے کی تقریبِ رونمائی لاہور کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں چھ فرنچائزز، سپانسرز، میڈیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر شرکا نے اس سیزن کے آفیشل ترانے کو خوب سراہا۔ ترانے کی ویڈیو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد پر جوش و خروش کی عکاسی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ آفیشل ترانے کے لانچ کے ساتھ ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی مارکیٹنگ مہم کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد پر جشن مناتے مداحوں کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس تقریب کے کامیاب انعقاد سے واضح ہو گیا کہ ایونٹ میں شریک تمام سٹیک ہولڈرز ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں امید ہے کہ لیگ کا آئندہ ایڈیشن کامیابی کے نئے معیار قائم کرے گا۔

تصویر

،تصویر کا ذریعہSocial Media Viral post

،تصویر کا کیپشنٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کی سہولت بھی 20 جنوری سے شروع ہو چکی ہے

اس موقعے پر لاہور قلندرز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کراچی کنکگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالکان اور سی ای اوز بھی موجود تھے اور انھوں نے بھی نئے ترانے کی تعریف کی اور امید کا اظہار کیا کہ پانچواں ایڈیشن گذشتہ برسوں سے بھی بہتر ثابت ہو گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ہیش ٹیک #HBLPSLV اور #TayyarHain ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

’تیار ہیں‘ میں پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، ’آواز‘ بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ آفیشل ترانے کی ہدایتکاری موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور کمال خان (لال کبوتر) نے کی ہے۔’تیار ہیں‘ کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ ترانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ سٹارز بابراعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے۔

’علی ظفر بھائی پلیز پی ایس ایل فائیو کے لیے ترانہ بنا دیں‘

’تیار ہیں‘ کے لانچ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار شروع کر دیا جہاں کچھ لوگوں نے اسے سراہا، تاہم ایک بڑی تعداد کے خیال میں یہ ترانہ ان کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔

خاتون کرکٹ کمنٹیٹر مرینہ اقبال نے ترانے کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترانہ جوش اور جذبے سے لبریز ہے اور اسے سن کر انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

لیکن سکینہ زہرہ کے خیال میں ترانہ بنانے والوں نے ڈانس پر زیادہ توجہ دی ہے اور شاعری اور گائیکی پر کم۔ ان کے خیال میں یہ ترانہ اس معیار کا نہیں ہے جو علی ظفر نے گائے تھے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

کئی دیگر ٹوئٹر صارفین نے بھی نئے ترانے کا موازنہ علی ظفر کے پی ایس ایل کے ترانوں کیا ہے اور ان کے خیال میں اس ترانے میں وہ جوش و جذبہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ فرحان ظہیر خواجہ نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پلیز بھائی پی ایس ایل کے گانے آپ بنائیں کیونکہ میں تمام سیزن ’تیار ہیں‘ نہیں سن سکتا ہے۔ جب آپ گاتے تھے تو یقین مانیں ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے تھے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

ایک اور ٹوئٹر صارف سعدیہ خان کہتی ہیں کہ نئے ترانے کو ’ایک گھنٹہ مسلسل سننے کے بعد اب ’تیار ہیں‘ ان کے لیے پی ایس ایل کا دوسرا پسندیدہ ترانہ بن گیا ہے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 20 فروری کو شام سات بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔