پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا تیسرا دن یاسر شاہ، بارش اور آسٹریلوی بولرز کے نام

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز پر آؤٹ اور فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پھر سے مشکلات کا شکار ہے۔ دن کے اختتام پر اس کی مدد کو بارش آ گئی۔
دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز (فالو آن) میں تین وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنا لیے تھے۔ اس وقت کریز پر شان مسعود اور اسد شفیق موجود ہیں۔
دن کے آخری سیشن میں امپائرز کو تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث ختم کرنا پڑا۔
اس سے قبل پاکستان کو دوسری اننگز کے آغاز میں ہی دہرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب امام الحق صفر اور کپتان اظہر علی نو رنز بنا کر پویلین واپس چل دیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جاش ہیزل وڈ نے دو اور مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں صرف 302 رنز بنائے جس میں بابر اعظم کے 97 اور یاسر شاہ کے 113 رنز نمایاں رہے۔
تیسرے دن کے آغاز میں یاسر شاہ اور بابر اعظم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری شراکت بنائی۔ تاہم بابر اعظم کو مچل سٹارک نے 97 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ ان کی اننگز میں پانچویں وکٹ تھی، اگلی ہی گیند پر انھوں نے شاہین شاہ آفریدی کو ایل بی ڈبلیو کر کے اننگز میں اپنی وکٹوں کی تعداد چھ کر دی۔
پاکستان کے بولرز محمد عباس اور محمد موسیٰ نے بھی یاسر کا خوب ساتھ دیا اور بالترتیب 22 اور 12 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تین جبکہ ہیزل وڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاسر شاہ کے کریئر کی پہلی سنچری
یاسر شاہ نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو سبق سکھاتے ہوئے اپنے کریئر کی پہلی سنچری 192 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
اس سے قبل اس میدان پر وسیم اکرم نے اپنے کریئر کی پہلی سنچری بنائی تھی اور عمران خان کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے پاکستان کی یقینی شکست کو ڈرا میں تبدیل کر دیا تھا۔
دوسرے دن کا کھیل
آسٹریلیا کی جانب سے دن کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور مارنس لابوشین نے 302/1 سے شروع کی تو لابوشین آغاز میں ہی شاہین آفریدی کی خوبصورت گیند کا شکار ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے چار، جبکہ ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کو دوسری کامیانی پیٹ کمنز کی بولنگ پر ملی جنھوں نے اظہر علی کو نو رنز پر آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 335 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔ یہ وارنر کے کریئر کی پہلی ٹرپل سنچری تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ان کا ساتھ نمبر تین پر آنے والے مارنس لابوشین نے دیا جنھوں نے 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان کے اکلوتے کامیاب بولر شاہین آفریدی رہے جنھوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاہین آفریدی نے جو برنز کو پہلے دن جبکہ مارنس لابوشین کو دوسرے دن کے آغاز میں آؤٹ کیا۔ شاہین کا تیسرا شکار سٹیو سمتھ رہے جنھوں نے 36 رنز بنائے۔
موسیٰ کی نو بال پر وکٹ
نسیم شاہ اور محمد موسیٰ کے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ دونوں نے ڈیوڈ وارنر کو نو بال پر آؤٹ کیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلے سیشن میں محمد موسیٰ نے ڈیوڈ وارنر کو گلی کی پوزیشن پر کھڑے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کرایا لیکن جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو امپائر نو بال کا اشارہ کر رہے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وارنر اس وقت 226 رنز پر کھیل رہے تھے۔
پہلے دن کا کھیل
آسٹریلین کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی وننگ ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ پاکستان نے تین تبدیلیاں کی تھیں۔
عمران خان، نسیم شاہ اور حارث سہیل کی جگہ محمد عباس، امام الحق اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ موسیٰ خان اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آسٹریلیا کی ٹیم
ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنس لابوشین، سٹیون سمتھ، ٹریوس ہیڈ، میتھیو ویڈ، ٹم پین (کپتان اور وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، نیتھ لائن اور جاش ہیزل وڈ۔
پاکستان کی ٹیم
شان مسعود، اظہر علی (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ ایک اننگز اور پانچ رنز سے جیت لیا تھا۔
برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 335 کے سکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بابر اعظم کی سنچری بھی پاکستان کو اس شکست سے نہ بچا سکی تھی۔
میچ کے آغاز سے ہی آسٹریلیا کو بھاری برتری حاصل رہی تاہم بابر اعظم اور اسد شفیق نے اپنی بلے بازی سے مزاحمت دکھائی تھی۔
پہلی اننگز میں 185 کے سکور کی وجہ سے مارنس لابوشین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔










