BabyMirzaMalik# کی آمد، کوئی ماموں تو کوئی خالہ

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی سنہ 2010 میں انڈیا کے شہر حیدرآباد میں ہوئی تھی
    • مصنف, مرزا اے بی بیگ
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دہلی

معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ہندوستانی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے یہاں منگل کی صبح بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

شعیب ملک نے ٹویٹ کے ذریعے اس آمد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے لکھا: 'مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے: بیٹا ہوا ہے اور الحمد اللہ میری بیوی بھی ٹھیک ہیں اور ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں۔ آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ۔ ہم آپ کے ممنون ہیں۔'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

اس کے ساتھ انھوں نے ہیش ٹيگ BabyMirzaMalik# کا استعمال کیا جس کے بعد سے انڈیا اور پاکستان میں یہ ٹرینڈ سر فہرست ہے اور ماں باپ کے مداحوں کے علاوہ مشاہیر کی جانب سے بھی مبارکباد کا تانتا لگا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ہیش ٹیگ SaniaMirza# اور ShoaibMalik# بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بچے تیمور کے بعد سب سے بڑا سیلیبرٹی بے بی نظر آ رہا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

بالی وڈ کی فلم ساز فرح خان نے بچے کی آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وہ خالہ بن گئی ہیں۔ ثانیہ مرزا اور فرح خان ایک عرصے سے بہترین دوست ہیں اور انھوں نے اس کا اظہار ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیا۔ 'میری پیاری اور بہترین دوست ثانیہ مرزا ماں بنی ہیں۔ میں اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتی۔ آپ کے لیے محبتیں جلد ہی ننھے شہزادے سے ملنے آؤں گی۔‘

اس سے قبل جب اپریل کے مہینے میں ثانیہ مرزا نے اپنے ماں بننے کا اعلان کیا تھا تو انھوں نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا تھا: نہ میں ڈری ہوئی ہوں اور نہ ہی پریشان ہوں۔ میں اپنی زندگی میں بہت ساری تبدیلیوں کی منتظر ہوں۔'

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 1

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 2

ثانیہ مرزا نے پہلے ہی بچے کو بے بی مرزا ملک کے طور پر متعارف کرایا تھا اور اب اس بچے کی ولادت کے بعد سوشل میڈیا پر پیام تہنیت کے علاوہ چھیڑ چھاڑ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ کوئی سسرال والوں یعنی پاکستانیوں کو مبارکباد دے رہا ہے تو کوئی میکے والوں یعنی ہندوستانیوں کو۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے ساتھی شعیب ملک کو مبارکباد پیش کی ہے۔ محمد حفیظ نے ثانیہ اور شعیب ملک کے ساتھ ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے بچے کو 'ننھا ملک صاحب' کہا ہے۔

اداکارہ ماورا ہوکا نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے بچے اور زچے کی بہترین صحت اور لمبی عمر کی دعا دی ہے۔

روہن ٹھاکر

،تصویر کا ذریعہ@baselesPurush

،تصویر کا کیپشنروہن ٹھاکر نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ یہ تصویر ٹویٹ کی

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹویٹ پر بے بی مرزا ملک کا استقبال کیا اور ماں باپ کو مبارکباد دی ہے۔

اداکارہ کستوری شنگر نے مبارکباد کے ساتھ لکھا کہ بچہ چونکہ انڈیا میں پیدا ہوا ہے اس لیے وہ انڈین ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

بچے کے استقبال کے ساتھ لوگ اب بچے کے مستقبل پر بھی اندازہ لگا رہے ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ بیٹس مین بنے گا کوئی بولر، کوئی آل راؤنڈر تو کوئی ٹینس والا۔ جبکہ ایک نے لکھا ہے کہ وہ بیٹ اور ریکٹ کا فیوژن تیار کرے گا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ فلم ساز فرح خان اور اداکارہ روینہ ٹنڈن

شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹویٹ کے جواب مین لکھا: 'دونوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ کو اور آپ کے گھروالوں کو ہمیں خوش اور صحت مند رکھے۔'

اداکارہ نیہا دھوپیا خود ماں بننے والی ہیں۔ انھوں نے لکھا: 'میرے خوبصورت دوستوں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو نیا نیا والدین بننا بہت بہت مبارک ہو۔ اف میں آپ کے خوشیوں کے پٹارے سے ملنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی برصغیر کی یادگار شادیوں میں شمار ہوتی ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ دو ممالک کے اتنے بڑے سٹارز رشتۂ ازدواج میں بندھے ہوں۔ اس سے قبل محسن خان اور رینا رائے کی شادی بھی بہت مشہور ہوئی تھی۔