لیکمے فیشن ویک: دیا مرزا سے ثانیہ مرزا تک

لیکمے فیشن ویک ہندوستان کا اقتصادی دارالحکومت کہے جانے والے شہر ممبئی میں گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا جس میں پیشہ ور ماڈلز کے ساتھ بالی وڈ کے فنکاروں نے اپنی موجودگی سے چار چاند لگائے۔

لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنلیکمے فیشن ویک ہندوستان کا اقتصادی دارالحکومت کہے جانے والے شہر ممبئی میں گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا، جس میں پیشہ ور ماڈلز کے ساتھ بالی وڈ کے فنکاروں نے اپنی موجودگی سے چار چاند لگائے۔ یہاں اداکار شاہد کپور کو اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ فیشن ویک ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور ہندوستان میں ملبوسات کے رجحانات اور فیشن کی عکاسی کرتا ہے۔ یہاں فلم ساز کرن جوہر اور اداکارہ سوناکشی سنہا کو دیکھا جا سکتا ہے جنھوں نے ڈیزائنر فالگنی شانے پیکوک کے ملبوسات کا مظاہرہ کیا۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنفیشن ماڈلز اور فن کاروں کے برعکس ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی سمر ریزورٹ میں منعقدہ فیشن ویک کی تقریب میں نظر آئیں اور انھوں نے ڈیزائنر انوشری ریڈی کے ملبوسات کی نمائش کی۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنرواں سال یہ فیسٹیول ممبئی کے سمر ریزورٹ میں 31 جنوری سے چار فروری تک منعقد کیا گیا۔ یہاں اداکارہ دیا مرزا کو سنجکتا دت کے ملبوسات میں دیکھا جا سکتا ہے۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناداکارہ بپاشا باسو نے ڈیزائنر ریشما کونی کے سرخ لباس کی نمائش کی اور داد حاصل کی۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی پہلی ملکۂ کائنات اور اداکارہ سشمیتا سین نے بھی فیشن ویک میں شرکت کی۔ انھوں نے ڈیزائنر کوٹوارا کے ملبوسات کی نمائش کی۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناداکار سیف علی خان نے بھی فیشن ویک میں شرکت کی جبکہ ان کی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور اس فیشن ویک کے اخیر توجہ کا مرکز رہیں۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناداکارہ شلپا شیٹی کندرا نے ڈیزائنر جینتی ریڈی کے ملبوسات میں ریمپ پر اپنے جلوے بکھیرے۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنجبکہ اداکارہ کنگنا رناوت نے ڈیزائنر شیامل اور بھومیکا کے ملبوسات کی نمائش کی۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناپنے زمانے کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور بھی فیشن ویک میں توجہ کا مرکز رہیں۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشننئی اداکارہ وانی کپور نے ڈیزائنر نیہا اگروال کے ڈیزائن کی نمائش کی۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناداکارہ کیارا اڈوانی نے ڈیزائنر جولی شاہ کے ملبوسات کی نمائش کی۔
لیکمے فیشن ویک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناداکارہ کرینہ کپور لیکمے فیشن ویک کے آخری دن لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔ انھوں نے ڈیزائنر انامیکا کھنہ کے ملبوسات کی دوسری ماڈلوں کے ساتھ نمائش کی۔