لندن میں ہونے والے پاکستان فیشن ویک میں 36 ڈیزائنرز کے ملبوسات پیش کیے گئے۔
،تصویر کا کیپشنلندن میں ہونے والے پاکستان فیشن ویک کی اس بار کی تھیم پاکستان کا 70واں یومِ آزادی تھی۔
،تصویر کا کیپشنلندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ابنِ عباس نے بھی اس میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنیہ شو لندن کے تاریخی لینکاسٹر ہاؤس میں ہوا جس میں 36 ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات تھے۔
،تصویر کا کیپشناس فیشن ویک کا اہتمام کرنے والے عدنان انصاری کہتے ہیں کہ اس شو کا مقصد نہ صرف پاکستان کی 70 ویں سالگرہ منانا ہے بلکہ پاکستان کے پچھلے 50 سال کے دوران پاکستان میں بدلتے ہوئے فیشن اور ملبوسات کو بھی نمایاں کرنا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے ہائی کمشنر ابنِ عباس کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس میں اس قسم کے اور ایونٹس کا انعقاد بھی کریں گے جن سے پاکستان کی تہذیب اور فن کو نمایاں کیا جائے۔
،تصویر کا کیپشنفیشن شو میں عمر سعید اور ماہین خان جیسے معروف ناموں نے شرکت کی۔ برطانیہ میں موجود پاکستانیوں سمیت بہت سے دیگر مقامی افراد بھی اس شو میں شریک تھے۔