ثانیہ اور شعیب بتانا کیا چاہ رہے ہیں؟

پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ٹویٹس سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ، انڈین ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کی نئی ٹویٹ سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ کیا یہ دونوں کسی خاص بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

ایک ساتھ کی گئی ٹویٹ میں ایک الماری کا خاکہ ہے جس کے پہلے خانے میں لٹکی ہوئی قمیص پر 'مرزا' درج ہے، درمیانے خانے میں لٹکی ہوئی قمیص پرایک نوزائیدہ بچے کا لباس ہے جس کے نیچے 'مرزا ملک' درج ہے اور آخری خانے میں لٹکی ہوئی قمیض پر 'ملک' درج ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اپریل 2010 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

ان ٹویٹس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان دونوں کو مبارک باد دینا شروع کر دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض، بیٹسمین فواد عالم، سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کی اہلیہ فریال وقار، اداکارہ ماورا حسین اور دیگر نے بھی ان دونوں کو مبارکباد کی ٹویٹس کی ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

ان کے مداحوں نے بھی مبارک باد کے علاوہ اپنی ٹویٹس میں کئی تبصرے بھی کیے۔

آسٹریلوی کرکٹ مبصر ڈینس فریڈمین نے اپنی ٹویٹ میں سوال کیا کہ اسے کس ملک کا پاسپورٹ ملے گا جبکہ ایک اور صارف محمد سلمان نے بھی پوچھا کہ اس بچے کی قومیت کیا ہوگی؟

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

دوسری جانب سے انڈیا سے ایک صارف مایانتی لینگر نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس پر تو پارٹی ہونی چاہیے اور ساتھ ساتھ مشورہ دیا کہ ہونے والی اولاد کا نام شونیا رکھا جائے۔

ایک اور صارف احمد نے مبارک باد دی اور کہا کہ اسے گالفر بنائیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

انڈین گجرات کے نادر عمر شیخ نے اپنی ٹویٹ میں ثانیہ مرزا کو مبارک باد دی لیکن ساتھ کہا کہ شاید اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا ٹینس کیرئیر اب ختم ہو گیا ہے اور مستقبل میں کوئی اور ثانیہ نظر نہیں آرہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

یاد رہے کہ اسی ماہ انڈیا کے شہر گوا میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا تھا کہ وہ اور ان کے خاوند شعیب ملک دونوں بیٹی کے خواہشمند ہیں لیکن ہونے والی اولاد کا نام 'مرزا ملک' ہوگا۔

گوا فیسٹ 2018 میں جنسی تفریق کے بارے میں ہونے والی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ دونوں میاں بیوی نے اس بارے میں بات کی ہوئی ہے کہ اپنی اولاد کا نام صرف ملک رکھنے کے بجائے 'مرزا ملک' رکھیں گے۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی