انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہICC

،تصویر کا کیپشنمڈل آرڈر بیٹسمین علی زریاب نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا

نیوزی لینڈ میں جاری انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

بدھ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 190 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 48ویں اوور میں پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے علی زریاب آصف نے ناقابل شکست 74 رنز کی اننگز کھیلی اور مسلسل دوسرے میچ میں مین آف دی میچ کے حق دار قرار پائے۔

اس سے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقہ اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور 43 کے مجموعی سکور پر اس کی چار وکٹیں گر چکی تھیں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہICC

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں

تاہم ونڈائل میکویٹو نے جنوبی افریقن اننگز کو سہارا دیا اور 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں نیمنڈ 36 اور ڈو پلیسس 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے بارے میں پڑھیے

پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین، شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ ارشد اقبال اور حسن خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان اننگز کا آغاز بھی متاثر کن نہ رہا تاہم مڈل آرڈر بیٹسمین علی زریاب نے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

دیگر بلے بازوں میں سعد خان نے 26 اور روحیل نذیر نے 23 رنز بنائے

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

اگلے دو کوارٹرز فائنلز میں نیوزی لینڈ کا سامنا افغانستان اور انڈیا کا بنگلہ دیش سے مقابلہ ہو گا۔