نیوزی لینڈ میں پاکستان کو ایک بار پھر شکست کا سامنا

تین ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ویلنگٹن میں کھیلا گیا۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویلنگٹن میں تین ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنرومان نے نیوزی لینڈ کے مجموعی سکور پر دو کھلاڑی آؤٹ کر دیے تھے تاہم دیگر بولر زیادہ کامیاب نہیں ہو سکے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفلپس کو رومان نے تین کے سکور پر بولڈ کر دیا
پاکستان کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی بیٹنگ کا ٹاپ آرڈر پھر ناکام رہا
نو از

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی اور 19.4 اوورز میں 105 رنز پر ساری ٹیم آؤٹ ہو گئی
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان اننگز کے شروع میں مشکلات کا شکار ہو گیا تھا اور 53 کے مجموعی سکور پر اس کی سات وکٹیں گر چکی تھیں تاہمن حسن علی کی جارحانہ اننگز اور بابر اعظم کے آخری اوور تک کریز پر موجود رہنے کی وجہ سے سکور 100 رنز عبور کر سکا
محمد عامر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے حسن علی اور بابر اعظم دو بلے باز تھے جن کا سکور ڈبل فگر میں داخل ہو سکا
نیوزی لینڈ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ اس سے پہلے پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر چکا ہے