شعیب اختر کی تصویر پر یوراج سنگھ کا مذاق

شعیب اختر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈین اور پاکستانی کھلاڑی اکثر کہتے ہیں کہ وہ میدان سے باہر ایک دوسرے کے دوست ہیں

راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر میدان میں اپنی فاسٹ بولنگ اور گرم مزاج دونوں کے لیے خبروں میں رہے ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ شعیب اختر نے انھیں اور یوراج سنگھ کو کمرے میں گھس کر پیٹا تھا۔ حالانکہ اس بارے میں شعیب اختر سے سوال کیا گیا تو انھوں نے اسے ہنس کر ٹال دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا صرف مذاق میں ہوا تھا۔

یوراج کا ٹویٹ

یوراج سنگھ نے شعیب اختر کے ایک تازہ ٹویٹ کے جواب میں ان کے حلیہ پر مذاق کیا ہے۔

دراصل شعیب اختر نے جمعرات کو ایک ٹویٹ کی جس میں لکھا تھا کہ ‘صرف کڑی محنت ہی آپ کے خوابوں کو پورا کر سکتی ہے۔’

انھوں نے اس کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انھوں نے دستانے پہن رکھے ہیں اور ہاتھ میں ہیلمیٹ پکڑا ہوا ہے۔

تصویر میں ’دی راک‘ کے نام سے مشہور ڈوین جانسن کے الفاظ لکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب اختر

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنشعیب اختر کے ٹویٹ پر یوراج سنگھ کا جواب

شعیب کی اس ٹویٹ پر یوراج سنگھ نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘وہ تو ٹھیک ہے بھائی، لیکن تم ویلڈنگ کرنے کدھر جا رہے ہو۔’ ان کے اس جواب کو خوب ری ٹویٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

شعیب اختر

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنشعیب اختر کے چاہنے والے بڑی تعداد میں انڈیا میں بھی ہیں

کچھ ٹوئٹر صارفین نے یہ بھی لکھا ہے کہ یوراج اور کوہلی ان انڈین کھلاڑیوں میں سے ہیں جو ٹویٹ کر کے نفرت پھیلانے کے بجائے دوستی اور اچھے رشتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

چند انڈین صارفین نے شعیب کی بولنگ کی تعریف کی ہے۔

سنتوش پرچم نے لکھا ہے کہ ‘سر میں نے پہلی بار آپ کو بولنگ کرتے ہوئے ٹی وی پر دیکھا تو مجھے ایسا لگا جیسے بُلِٹ ٹرین میدان میں دوڑ رہی ہو۔‘

،ویڈیو کیپشنیوراج اور ہربھجن آفریدی کی ٹیم کے مداح