برمنگھم: میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن235 رنز کے تعاقب میں 35 رنز کے سکور پر آسٹریلیا کی دو وکٹیں گر گئیں

انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہو گیا۔

نو اوورز میں 53 رنز پر تین وکٹوں کے نقصان کے بعد بظاہر آسٹریلیا کو مشکلات کا سامنا تھا لیکن تیسری وکٹ گرنے کے فوراً بعد بارش دوبارہ شروع ہو گئی۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے کم از کم 20 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہے جو کہ موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ممکن نہیں لگ رہا ہے۔

اگر بارش کے باعث میچ ختم ہو جائے گا تو دونو ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

ادھر آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ نے بیٹنگ کا آغاز کیا مگر چھٹے اوور کی پہلی گیند پر ڈیوڈ وارنر18 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔ اس وقت آسٹریلیا کا سکور 27 رنز تھا۔

اگلے ہی اوور میں ایڈم ملنے نے دوسرے اووپنر آرون فنچ کو آٹھ رنز پر آؤٹ کر دیا۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ اور موئزیز انریق کی جوڑی اس وقت کریز پر موجود ہے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45ویں اوور 291 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کے نمایاں بلے بازوں میں کین ولیمسن نے 100، لیوک رونچی نے 65 اور راس ٹیلر نے 46 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے چھ، ہیسٹنگز نے دو اور پیٹر کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن235 رنز کے تعاقب میں 35 رنز کے سکور پر آسٹریلیا کی دو وکٹیں گر گئیں

بارش کی وجہ یہ میچ اب میچ 33 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور لیوک رونکی نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین مارٹن گپٹل تھے جو 26 رنز بنا کر ہیزل وڈ کی گید پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکین ولیمسن نے آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی

کل کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کا سامنا سری لنکا سے ہوگا۔

میچ کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ نے کہا کہ ان کی ٹیم کی تیاریاں اچھی ہیں تاہم انھیں پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کی منسوخی سے مایوسی ہوئی۔

آسٹریلیا نے اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل دو وارم اپ میچ کھیلے۔ پہلے میچ میں اس نے سری لنکا کی ٹیم کو دو وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے بھی اپنا وارم اپ میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا اور وہ بھی اس میں فاتح رہی تھی۔

چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلے یکم سے 18 جون تک جاری رہیں گے اور اس میں دنیائے کرکٹ کی آٹھ ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔