آئی پی ایل میں سنیل نارائن کا نیا انداز

سنیل نارائن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سنیل نارائن اپنی بولنگ کے لیے مشہور ہیں

کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی شخص سے سنیل نارائن کے بارے میں اگر پوچھا جائے تو بغیر کسی تاخیر کے ان کی بولنگ کے قصیدے پڑھنے لگے گا۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے سنیل نارائن نے جمعے کی رات انڈین پریمیئر لیگ میں کچھ ایسا کر دکھایا کہ شاید لوگوں کو ان کے بارے میں اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں گجرات لائنز کے خلاف نارائن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے اپنی اننگز کے دوران 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

سنیل نارائن کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انھوں نے یہ تمام رنز باؤنڈری سے حاصل کیے۔

واضح رہے کہ سنیل نرین آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے اوپننگ کر رہے ہیں۔

بطور اوپنر سنیل نارائن کی یہ پہلی اننگز نہیں ہے۔ انھوں نے اس سے قبل پنجاب کی ٹیم کے خلاف بھی صرف 18 گیندوں میں 37 رنز بنائے تھے۔