BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 July, 2008, 17:54 GMT 22:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موبائل انٹرنیٹ کا استعمال بڑھے گا
موبائل انٹرنیٹ
سنہ دو ہزار بارہ تک موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال ایک اعشاریہ دو بلین ہو جائے گا
کمپیوٹر کی چِپ بنانے والی کمپنی انٹیل کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال اگلے چار سالوں میں کئی گنا بڑھ جائے گا۔

انٹیل کی تحقیق کے مطابق سنہ دو ہزار بارہ تک موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال ایک اعشاریہ دو بلین ہو جائے گا۔ یہ تحقیق انٹیل موبائل فون کے لیے اپنی نئی چِپ کی رونمائی پر منظر عام پر لے کر آئی ہے۔

انٹیل کے گاڈی سنگر نے کہا ’موبائل انٹرنیٹ کی مانگ ہے اور ضرورت بھی اور ہماری نیی چِپ ان ضروریات کو پورا کر سکتی ہے۔‘

انٹیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے علاوہ سنہ دو ہزار گیارہ تک تقریباً سو ملین گھرانے آئی پی ٹی وی دیکھیں گے۔ ’چونکہ لوگوں کو انٹرنیٹ کی ضرورت ہے اس لیے وہ چاہیں گے کہ صرف میزوں ہی پران کو انٹرنیٹ مہیا نہ ہو بلکہ ہر جگہ ہو۔‘

تجزیہ کار انٹیل کی موبائل فون کی مارکیٹ میں کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں جہاں انٹیل کی کارکردگی کچھ اچھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹیل بنیادی طور پر موبائل فون کی مارکیٹ میں صفر سے شروع کر رہی ہے۔

تجزیہ کار ٹول ہارٹ نے کہا ’موبائل فون کی مارکیٹ میں بہت پیسے ہے اور موبائل انٹرننیٹ کی مانگ ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ انٹیل مارکیٹ میں پہلے ہی سے موجود کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کیسے کرے گی۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد