BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 August, 2007, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کیمرہ فون بطور جادوئی چھڑی‘

ایڈنبرا میں’انویزِبل آرٹ پراجیکٹ‘
ایڈنبرا میں’انویزِبل آرٹ پراجیکٹ‘ کے دوران یہ نظام استعمال ہوا ہے
سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے محققین کیمرے والے موبائل فون کی مدد سے ورچوئل اور حقیقی دنیا کے درمیان موجود فاصلہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خیال کے خالق اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے انفارمیٹکس ڈویژن کے ڈاکٹر مارک رائٹ کا کہنا ہے کہ’یہ کیمرا فون کو بطور جادوئی چھڑی استعمال کرنے والی بات ہے‘۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پہلے ہی ایڈنبرا کی ایک گائیڈ تیار کی جا چکی ہے جس کی مدد سے لوگ اپنے موبائل فون کے کیمرے کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود ورچوئل فن پارے دیکھ سکتے ہیں۔

’سپل بائنڈر‘ کے نام سے جانا جانے والا یہ منصوبہ بنیادی طور پر ان تمام مقامات کا ایک ڈیٹا بیس ہے جن کے بارے میں اس منصوبے میں شریک افراد نے معلومات درج کی ہیں۔

معلومات حاصل کرنے کے خواہشمند لوگ اپنے کیمرہ فون کی مدد سے مطلوبہ مقام کی تصویر لیتے ہیں اور اسے ایم ایم ایس کی مدد سے’سپل بائنڈر‘ کو بھیج دیتے ہیں۔

ڈاکٹر مارک رائٹ کے مطابق طاقتور’امیج میچنگ الوگرتھم‘ کو استعمال کرتے ہوئے ان تصاویر کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور جب’سپل بائنڈر‘ اس مقام کو پہچان لیتا ہے تو صارف کو وہی تصویر اضافی تبدیلیوں کے ہمراہ واپس بھیج دیتا ہے‘۔

ورچوئل اور حقیقی دنیا کو ملانےکی کوششیں ماضی میں بھی کی جاتی رہی ہیں جن میں بار کوڈز یا فون میں موجود سافٹ ویئر استعمال ہوتے تھے۔ تاہم ڈاکٹر رائٹ کے مطابق بارکوڈز میں ہر چیز کی’لیبلنگ‘ درکار ہوتی ہے جبکہ ایک سافٹ ویئر کو تمام موبائل فونوں پر استعمال کر پانا بہت مشکل کام ہے۔

ڈاکٹر رائٹ کا کہنا ہے کہ ان کے اس نظام کا پہلا استعمال ایڈنبرا میں’انویزِبل آرٹ پراجیکٹ‘ کے دوران کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں شہر کے مختلف مقامات کی تصاویر لینے کے حوالے سے عوام کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

اس نظام کے تحت ایک گیم بھی بنائی گئی ہے جس میں کھلاڑی کے جسم پر ایک بڑی ورچوئل تصویر موجود ہوتی ہے جس کی حفاظت اس کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ مخالف کھلاڑی اس ورچوئل تصویر کی تصاویر کھینچ کر پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
سورج کی تھری ڈی فلم بنے گی
26 October, 2006 | نیٹ سائنس
کھیل حقیقی زندگی پرحاوی
27 April, 2005 | نیٹ سائنس
پومپیائی کی ڈیجیٹل تصویر
01 November, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد