BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 November, 2004, 20:18 GMT 01:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پومپیائی کی ڈیجیٹل تصویر
News image
تاریخی عمارات کی صوتی سیر جلد ہی کمپیوٹر سے تیار کردہ ایسی اشکال سے بدل دی جائے گی جو اس سیرکو زندگی سے قریب تر کر دیں گے۔

یورپی یونین کی مدد سے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا جا رہا ہے جو سیاحوں کو تاریخی عمارات کا کمپیوٹرائزڈ خاکہ پیش کرے گا۔

یہ سیاحوں کو پومپیائی جیسی جگہوں کی اصل زندگی کی جھلک دکھائے گا اور ایک نئی قسم کی ثقافتی سیاحت کو جنم دے گا۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیجیٹل افراد اور کمپیوٹر سے تیار کردہ اشیا کو اصل نظارہ میں ضم کر دیا جائے گا اور سیاح تاریخی عمارت میں سیر کرتے ہوئے اسے دیکھ سکیں گے۔

’لائف پلس‘ پروجیکٹ یورپی یونین کی انفارمیشن سوسائٹی ٹیکنالوجیز کا حصّہ
ہے جس کا مقصد استعمال میں آسان ٹیکنالوجی اور یورپی تاریخی ورثہ کی ترویج ہے۔

ایک یورپی کنسورشیم کے تحت انجینئروں اور تحقیق کرنے والوں نے ایک ایسے نظام کا اولین نمونہ پیش کیا ہے جوحقیقت سے قریب تر تصویر پیش کرے گا۔

سیاح کو اپنے سر پر ایک چھوٹے کیمرے سے جڑی سکرین اور کمر پر ایک کمپیوٹرکو پہننا ہو گا۔

کیمرہ منظر کو کمپیوٹر میں موجود ایک سافٹ وئیر کو بھیجےگا جہاں سیاح کے نقطہ نظر کو تجریدی عنصر سے ملا دیا جائے گا۔

مثال کےطور پر پومپیائی میں سیاح نہ صرف بنائے گئے مے کدے ، رنگ آمیزی اور حویلیاں بلکہ عام لوگوں کو بھی چلتا پھرتا دیکھ سکیں گے ۔

News image

تجریدی عناصر کو کمپیوٹر گیمز اور ٹرائے اور لارڈ آف دی رنگز جیسی ہالی وڈ فلموں میں ’اسپیشل ایفیکٹس‘ دینے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

سوئس ریسرچ گروپ ’میرا لیب‘ کی پروفیسر نادیہ میگنینٹ تھالمن کے مطابق
اس ٹیکنالوجی کو اب کمپیوٹر گیمز کے علاوہ مزید کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ’ پہلی بار ہم چلتے پھرتے، باتیں کرتےلوگ بنانے میں کامیاب ہو ئے ہیں جن کی کھال، بال اور کپڑ ے اصل جیسے ہوں‘۔

’ورچوئل رئیلٹی‘ کے برعکس ’لائف پلس‘ پروجیکٹ میں ڈیجیٹل اور حقیقی دونوں نظریات کو ملایا گیا ہے۔

اس تکنیک کے لیے وہ سافٹ وئیر بہت اہم ہے جو سیاح کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے اور تجریدی اور حقیقی عناصر میں بالکل صحیح برابری کرتا ہے۔

یہ سافٹ وئیر انگلستان کی کمپنی2D3 نے تیار کیا ہے۔2D3 کے چیف سائنسدان اینڈریو سکاٹ نے بتایا کہ یورپی یونین کے اس پروجیکٹ کی بنیاد ماضی کو دوبارہ زندہ کرنے کی خواہش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ’ ٹیلیویژن پر ایسی دستاویزی فلموں کی مقبولیت جن میں کمپیوٹر کی مدد سےقدیم زمانے کے مناظر کو دوبارہ بنایا گیا ہو ظاہر کرتی ہے کہ قدیم ثقافت میں زندگی کے رنگ بھرنے کی خواہش کتنی شدید ہے‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد