موبائل فون کے استعمال پر انتباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے موبائل کا استعمال مضر صحت ہونے کے حوالے سے ہزاروں اہلکاروں کو متنبہ کیا ہے۔ پیٹسبرگ یونیورسٹی کے کینسر انسٹیٹیوٹ کے رونلڈ ہربرمین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے اثرات پر تحقیق کا انتظار نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے صرف ایمرجنسی کی صورت میں موبائل استعمال کریں اور بڑے کوشش کریں کہ فون کو اپنے سر سے دور رکھیں۔ کسی بھی تحقیق نے ابھی تک دماغ کی رسولی کا تعلق موبائل فون کے استعمال سے نہیں جوڑا۔ ڈاکٹر ہربرمین کا کہنا ہے کہ ان کا یہ انتباہ اس تحقیق کی بنیاد پر ہے جس کی ابھی اشاعت نہیں ہوئی۔ ’ہمیں اس حوالے سے کسی تحقیق کی اشاعت کا انتظار کیے بغیر حفاظتی اقدامات کرنے چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ اس وقت بھی اتنی تحقیق موجود ہے جس کے بل بوتے پر موبائل فون کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔‘ ڈاکٹر ہربرمین کی تین ہزار اہلکاروں کو تنبیہہ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو موبائل فونن کے استعمال سے دور رکھا جائے۔ ڈاکٹر ہربرمین نے کہا ہے کہ موبائل پر بات کرتے وقت ایک ہی کان کا استعمال نہ کریں۔ چھ سالہ برطانوی تحقیق کے مطابق موبائل کے استعمال سے قلیل المدت میں دماغ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ تاہم برطانوی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن اور ہیلتھ ریسرچ پروگرام کا کہنا ہے کہ کینسر ہونے کا خدشہ موجود ہے اور ان کی تحقیق اس پہلو کو دس سال بعد دیکھے گی۔ پروگرام چیئرمین پروفیسر لوری چیلس کا کہنا ہے ’اس وقت ہم کینسر ہونے کے خدشے کو خارج از امکان نہیں قرار دے سکتے۔‘ ایک اور برطانوی تحقیق نے سنہ دو ہزار پانچ میں بچوں کے فون استعمال کو کم کرنے کا کہا تھا اور آٹھ سال سے کم بچوں کو مکمل طور پر موبائل پر بات کرنے سے منع کیا تھا۔ تاہم حال ہی میں کی گئی ڈینش اور فرانسیسی تحقیقات میں بھی موبائل فون کے استعمال سے کینسر ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ | اسی بارے میں تابکاری سے بچاؤ کی دوا تیار11 April, 2008 | نیٹ سائنس کینسر: لکھائی سے سوچ میں تبدیلی22 March, 2008 | نیٹ سائنس کینسر: آئرلینڈ انڈیا مشترکہ تحقیق 12 November, 2007 | نیٹ سائنس پروسٹیٹ کینسر، مردوں کی پریشانی22 July, 2007 | نیٹ سائنس کینسر کا معجزاتی علاج ممکن نہیں02 February, 2007 | نیٹ سائنس موبائل فون: ذہنی دباؤ کا سبب14 September, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||