BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 July, 2007, 10:20 GMT 15:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پروسٹیٹ کینسر، مردوں کی پریشانی
پروسٹیٹ کینسر کا خلیہ
ہر سال پروسٹیٹ کینسر کے تیس ہزار کیس منظر عام پر آتے ہیں
تحقیق کے مطابق مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کے اثرات پائے جانے کی صورت میں بیماری اور معاشرے کا خوف انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے روکتا ہے۔

برمنگھم یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے ایسے بیس مردوں کے انٹرویو کیے جو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کون سے اسباب ہیں جو ان کے علاج کروانے کے فیصلے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

برٹش جرنل آف ہیلتھ سائکالوجی کے مطابق بیماری کے اثرات کا علم ہونے کے باوجود مرد علاج کے خوف سے اور یہ سوچ کر کہ علاج کروانا مردانگی کے خلاف ہے ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتے۔

یہ کینسر پروسٹیٹ غدود کو متاثر کرتا ہے جو کہ مردوں میں پیشاپ کی تھیلی کے قریب پایا جاتا ہے اور ’سیمن‘ بنانے کے عمل میں بھی مدد کرتا ہے۔

پروسٹیٹ کینسر کے اثرات میں، پیشاپ کرتے وقت درد کا ہونا، سیمن یا پیشاپ میں خون کا پایا جانا، کمر، پیٹھ اور رانوں میں درد شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم نے پروسٹیٹ کینسر کے مرض میں مبتلا 51 سال سے 75 سال تک کی عمر کے مردوں کے انٹرویو کیے جس سے علاج کروانے میں دیر کرنے کے کئی اسباب سامنے آئے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اثرات سامنے آنے کی صورت میں مرد اس کی باقاعدہ تشخیص کروانے سے ڈر کر ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں اور صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے سے دور بھاگتے ہیں۔

علاج سے خوفزدہ
 بیماری اور اس کے علاج کے نتائج کے بارے میں مردوں کی سوچ ان کے علاج کروانے کے فیصلے پر بہت اثر انداز ہوتی ہے
ڈاکٹر سوزن ہیل

تحقیق میں شامل مردوں کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ مرد ڈاکٹر حضرات کا رویہ ان کی جانب مثبت نہیں ہوتا۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر سوزن ہیل کا کہنا ہے کہ ’اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیماری کے اثرات کو رد کرنے یا اپنی صحت کا خیال نہ رکھنے کے علاوہ مرد شدید ذہنی دباؤ اور بے سکونی کا بھی شکار ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بیماری اور اس کے علاج کے نتائج کے بارے میں مردوں کی سوچ ان کے علاج کروانے کے فیصلے پر بہت اثر انداز ہوتی ہے‘۔

پروسٹیٹ کینسر مردوں میں عام پایا جاتا ہے۔ ہر سال ایسے تیس ہزار کیس منظر عام پر آتے ہیں۔

این سیڈزاسپرین کا نیا کمال
مثانے کے غدود بڑھنے نہیں دیتی، نئی تحقیق
دھوپ سیکناڈبلیو ایچ او رپورٹ
تیز دھوپ سے ہر سال 60000 ہلاکتیں
بدلتی شفٹوں میں کام
شفٹوں میں کام سے مثانے کے کینسر کا خطرہ زیادہ
چھاتیوں کا سرطانسرطان کے اسباب
چھاتیوں میں سرطان خیز عنصر کی دریافت
اسی بارے میں
زیادہ ڈبل روٹی: کینسر کا خطرہ
21 October, 2006 | نیٹ سائنس
نارنگی جگر کے کینسر میں مؤثر
11 September, 2006 | نیٹ سائنس
سرطان سے چھٹکارا جین تھراپی سے
01 September, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد