پھیپھڑوں کے کینسر، علاج میں نئی امید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر کے مریضوں میں ادویات کے خلاف مزاحمت کے عمل کو ختم کر کے زیادہ زندگیاں بچانا ممکن ہے۔ پھیپھڑوں کے کینسر سے زیادہ تر اموات کا سبب رسولی کا کیموتھراپی کی ادویات کے اثرت کو روک دینے کا نتیجہ ہے۔ ماہرین نے اب چھوٹے خلیوں کے کینسر میں استعمال ہونے والے مرکب کی نشاندہی کی ہے جو کہ اس عمل کو روکنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ ای ایم بی او کے رسالے میں شائع ہونے والی کینسر ریسرچ یو کے کی ریسرچ رپورٹ نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ اس عمل کے رکنے کی کافی امیدیں ہیں۔ سائنسدانوں نے کئی ایسے پروٹینز کی نشاندہی کی ہے جن کے استعمال سے اس عمل کے روکنے میں مدد حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔ چھوٹے خلیوں کے کینسر کے مریضوں کا علاج زیادہ تر کیموتھراپی کے ذریعے کیا جاتا ہے کیونکہ ان کے مرض کا سراغ شروع میں لگانا مشکل ہوتا ہے لیکن بعد میں معلوم پڑنے پر سرجری کے لیے کافی دیر ہو جاتی ہے۔ ایف جی ایف پروٹین نامی رسولی کے علاج میں دشواری ہوتی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق پروٹین ادویات کے خلاف مزاحمت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بہرحال سائنسدانوں نے ایک پروٹین ’ایس سکس کے ٹو‘ کی بھی نشاندہی کی ہے جو کہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس پروٹین کی کافی مقدار کینسر کی ادویات میں پائی جاتی ہے۔ ایسے مریض جن کی حالت ٹھیک ہو کر بگڑ جاتی ہے ان کی رسولی میں موجود ’ایس سکس کے ٹو‘ کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ تحقیق کار ڈاکٹر جولین ڈاونوارڈ کا کہنا ہے کہ ’ کیموتھراپی نے کافی بیمار خلیوں کا خاتمہ کیا لیکن پروٹین ’ایس سکس کے ٹو ‘ کی قوت مزاحمت برقرار رہی ‘۔ پروفیسر مائیکل سیکل نے بتایا کہ ایسی ادویات بن رہی ہیں جو ایف جی ا یف-ٹو کے خلاف کام کریں۔ ایسی ادویات جو ان پروٹینز کی علاج میں مزاحمت کے خلاف کارآمد ثابت ہوں اگر مکمل طور پر ایجاد ہو جائیں تو یہ پھپھڑوں کے کینسر کے علاج کے سلسلے میں بڑا مفید ثابت ہو گا۔ | اسی بارے میں چھاتی کے سرطان پر قابو پانا ممکن17 December, 2005 | نیٹ سائنس انار مثانے کے کینسر میں مفید: تحقیق01 October, 2005 | نیٹ سائنس انسانی کینسراور کیڑے میں رشتہ 02 June, 2006 | نیٹ سائنس سرطان سے چھٹکارا جین تھراپی سے01 September, 2006 | نیٹ سائنس شفٹوں میں کام سے کینسر کے خطرہ18 September, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||