BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 November, 2007, 10:50 GMT 15:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کینسر: آئرلینڈ انڈیا مشترکہ تحقیق
سرطان زدہ خلیے
سرطان کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں: پروفیسر پیٹرک جانسٹن
شمالی آئرلینڈ اور بھارت کے سائنسدانوں نے سرطان یا کینسر کے علاج کے نئے طریقے ڈھونڈنے کے لیے مشترکہ تحقیق کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان پیر کو بھارت میں شروع ہونے والی تین روزہ کینسر بائیالوجی کی کانفرنس کے آغاز پر کیا گیا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے سرطان پر تحقیق کرنے والی نامور سائنسدان شرکت کر رہے ہیں۔

تحقیق کے لیے شمالی آئرلینڈ کی بیلفاسٹ کوئین یونیورسٹی کے کینسر ریسرچ سینٹراور بھارت کی بائیو ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت چلنے والے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایمینولوجی کے سائنسدانوں کا مشترکہ تحقیقی گروپ قائم کیا گیا ہے۔

بیلفاسٹ کوئین یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹرک جانسٹن کا کہنا ہے کہ اس شراکت سے سرطان جیسے موذی مرض کی تشخیص اور علاج کے نئے طریقے دریافت کرنے میں مدد ملے گی جس سے دنیا بھر کے لوگوں کو فائدہ ہوگا، کیونکہ ، بقول پروفیسر پیٹرک جانسٹن ، سرطان کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

پروفیسر پیٹرک جانسٹن کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس سرطان کی تشخیص اور علاج کے لیے بہت مہارت موجود ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس نئی شراکت سے دنیا کی ایک بڑی بیماری سے لڑنے میں بہت مدد ملے گی۔

 بریسٹ کینسر بریسٹ کینسر
چھاتی کا کینسر، خواتین کی غلط فہمیاں
چھاتیوں کا سرطانسرطان کے اسباب
چھاتیوں میں سرطان خیز عنصر کی دریافت
بدلتی شفٹوں میں کام
شفٹوں میں کام سے مثانے کے کینسر کا خطرہ زیادہ
مچھلیوٹامن ڈی اور کینسر
تحقیق کے مطابق وٹامن سے کینسر کا خطرہ کم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد