آن لائن اشتہارات پر یاہو گوگل معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرچ انجن گوگل اور یاہو کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں کمپنیاں انٹرنیٹ پر اشتہارات کے بزنس میں اشتراک کریں گی۔ اس معاہدے کے تحت یاہو گوگل کی سرچ کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔ اور امریکہ اور کینیڈا میں انٹرنیٹ پر سرچ کے نتائج میں گوگل کے اشتہارات یاہو کے ساتھ ساتھ دکھائی دیں گے۔ اس معاہدے کے اعلان سے قبل یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مائیکروسافٹ کو اس بات پر قائل نہ کرسکا ہے کہ وہ پوری کمپنی خریدے۔ مائیکروسافٹ نے صرف یاہو کے آن لائن سرچ بزنس کو خریدنے کی پیشکش کی تھی۔ یاہو کے مطابق گوگل کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے لگ بھگ آٹھ سو ملین ڈالر کی سالانہ آمدنی ہوگی۔ دوسری جانب گوگل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس معاہدے سے یاہو اپنے صارفین کو ان کے مفاد سے متعلق بہتر اشتہارات دستیاب کراسکے گا۔ ابتدائی طور پر آن لائن اشتہارات کا یہ معاہدہ تین سال کے لیے ہے۔ جبکہ گوگل نے کہا ہے کہ اگر یاہو معاہدہ کی تجدید کرنے چاہے تو یہ دس سال کے لیے ہوگا۔ گوگل نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے لیے امریکی حکومت سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے تاہم امریکی وزارت انصاف کو ساڑھے تین مہینے کا وقفہ دیا جائے گا تاکہ وہ اس معاہدے پر اگر غور کرنا چاہے تو کرسکے۔ | اسی بارے میں مائیکروسافٹ کی بولی پر یاہو کی نہ10 February, 2008 | نیٹ سائنس یاہو کو مائیکرو سافٹ سے خطرہ06 March, 2008 | نیٹ سائنس گوگل اور یاہو کے درمیان اشتراک10 April, 2008 | نیٹ سائنس یاہو کی آمدن میں تین گنا اضافہ23 April, 2008 | نیٹ سائنس یاہو کو خریدنے کی پیش کش واپس04 May, 2008 | نیٹ سائنس یاہو-گوگل شراکت پر تشویش10 May, 2008 | نیٹ سائنس سرچ انجن یاہو کے کنٹرول کی جنگ15 May, 2008 | نیٹ سائنس یاہو اور گوگل میں آن لائن معاہدہ13 June, 2008 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||