BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 February, 2008, 12:44 GMT 17:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکروسافٹ کی بولی پر یاہو کی نہ
مائیکروسوفٹ اور یاہُو
مائیکروسافٹ نے یاہُو کی پہلی غیر رسمی بولی ایک سال پہلے دی تھی
کپمیوٹر سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ کمپنی یاہو کو خریدنے کی غیر رسمی پیشکش کے مسترد کیے جانے کو ’بدقسمتی‘ کہا ہے۔

مائیکروسافٹ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً بیالیس ارب ڈالر کی بولی جائز اور منصفانہ تھی اور مائیکروسافٹ یاہو کے حصص مالکان کو اسے بیچنے کے لیے راضی کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

اس سے قبل یاہو نے کہا تھا کہ مائیکرسافٹ کی غیر رسمی بولی ناکافی تھی اور مائیکروسافٹ نے یاہو کی مالی قدر کا درست اندازہ لگایا اور نہ ہی اس کے عالمی برانڈ اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے گاہکوں کا۔

واضح رہے کہ جب مائیکروسافٹ نے یہ بولی دی تھی تو اس وقت مائیکروسٹ کے اپنے شیئر کی قیمت اکتیس ڈالر تھی جو کہ یاہُو کے شیئر کی قیمت سے باسٹھ فیصد زیادہ تھی، لیکن گزشتہ جمہ کو جب کاروبار بند ہوا تو یاہوُ کے حصص کی قیمت 28 اعشاریہ 75 ڈالر تھی۔

اخبار وال سٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے پہلے ہی یہ لکھا تھا کہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ یاہُو کا بورڈ چالیس ڈالر فی شیئر سے کم کی قیمت کو قبول کرے گا۔

مائیکروسافٹ کا خدشہ
 بولی دینے کے بعد سے خود مائیکروسافٹ کے حصص کی قیمت میں بارہ فیصد کی کمی آ چکی ہے جس سے مائیکروسافٹ کو خدشہ ہو رہا ہے کہ شاید اس نے یاہُو کو بڑی پیشکش کر دی ہے

گرتے ہوئے حصص

گزشتہ دو سال سے یاہُو کے حصص کی قیمت چالیس ڈالر فی شیئر سے اوپر نہیں جا سکی ہے۔ اگرچہ مائیکروسافٹ کی جانب سے بولی لگائے جانے کے بعد سے یاہُو کے حصص کی قیمت میں تیزی سے کمی آئی ہے لیکن یاہُو کی ویب سائٹ اب بھی دنیا کے مقبول ترین سرچ انجنز میں سے ایک ہے۔

یاہُو کے حصص میں کمی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وہ گوگل کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو خود مائیکروسافٹ سے مقابلہ کر رہا ہے۔

بولی دینے کے بعد سے خود مائیکروسافٹ کے حصص کی قیمت میں بارہ فیصد کی کمی آ چکی ہے جس سے مائیکروسافٹ کو خدشہ ہو رہا ہے کہ شاید اس نے یاہُو کو بڑی پیشکش کر دی ہے اور اگر وہ یاہُو کو اتنی بڑی قیمت پر خریدتا ہے تو اس کا اصل کاروبار، یعنی نئے سافٹ ویئرز بنانا، متاثر ہو سکتا ہے۔

مائکروسوفٹمائکروسوفٹ ہار گئی
عدالت نےجرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے
اسی بارے میں
سرچ انجن یا گھر کا بھیدی؟
02 June, 2007 | نیٹ سائنس
گوگل کوکیز کی مدت دو سال
17 July, 2007 | نیٹ سائنس
مائیکروسوفٹ کی اپیل مسترد
17 September, 2007 | نیٹ سائنس
حقوقِ انسانی، یاہو پر مقدمہ
28 August, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد