BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 August, 2007, 03:33 GMT 08:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حقوقِ انسانی، یاہو پر مقدمہ
چینی یاہو ویب سائٹ
چین میں انٹرنیٹ ریگولیشن کے قوانین انتہائی سخت ہیں
حقوقِ انسانی کے لیے کام کرنے والے ایک امریکی گروپ نے انٹرنیٹ کمپنی یاہو پر چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کے حوالے سے کردار ادا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

’ورلڈ آرگنائزیشن آف ہیومن رائٹس‘ نے یاہو کے خلاف عدالت میں مقدمہ داخل کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ یاہو کی جانب سے چینی حکومتی کو فراہم کی جانے والی معلومات کے نتیجے میں چین میں مصنفین اور اخبار نویسوں کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

مقدمے میں ایک صحافی شی تاؤ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جسے چینی حکومت نے یاہو کی جانب سے اس کے ای میل اور انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس کی فراہمی کے بعد پکڑ کر دس برس کے لیے جیل بھیج دیا تھا۔

شی تاؤ کے وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ یاہو کو چینی حکومت کو معلومات فراہم کرنے سے قبل وجہ معلوم کرنا چاہیے تھی اور یہ کہ یاہو کمپنی اپنی اخلاقی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے۔

یاہو کے افسران کا ماننا ہے کہ ان کی فراہم کردہ معلومات چینی صحافی کی گرفتاری کی وجہ بنی لیکن ان کا کہنا ہے کہ یاہو کمپنی جس جگہ بھی کام کرتی ہے وہاں کے مقامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔

یاد رہے کہ چین میں انٹرنیٹ ریگولیشن کے قوانین انتہائی سخت ہیں اور صحافی شی تاؤ کو حکومت کی رشوت ستانی کے بارے میں انرنیٹ پر اپنا بیان دینے کے جرم میں پکڑا گیا تھا۔

یاہو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پرائیویسی اور اظہارِ رائے کی آزادی کی حامی ہے اور وہ دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے حوالے سے خدشات کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

یاہو وہ واحد کمپنی نہیں جس پر چینی حکومت کو معلومات فراہم کرنے کا الزام لگا ہے بلکہ اس سے قبل گوگل بھی اپنی چینی ویب سائٹ پر سیاسی طور پر حساس مواد بلاک کرنے کا اعتراف کر چکا ہے۔

اسی بارے میں
گوگل کوکیز کی مدت دو سال
17 July, 2007 | نیٹ سائنس
سرچ انجن یا گھر کا بھیدی؟
02 June, 2007 | نیٹ سائنس
نیٹ براؤزر’براؤزار‘ پر تنقید
04 September, 2006 | نیٹ سائنس
گوگل امریکی عدالت میں
14 March, 2006 | نیٹ سائنس
گوگل، پرائیویسی خطرے میں
11 February, 2006 | نیٹ سائنس
نہیں بتائیں گے، گوگل کا جواب
20 January, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد