یاہو اور گوگل میں آن لائن معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے سرچ انجن گوگل سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ گوگل کی اشتہارات سے متعلق ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکے گا۔ معاہدے کے تحت امریکہ اور کینیڈا میں یاہو کے سرچ نتائج میں گوگل کے اشتہارات بھی نظر آئیں گے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب یاہو نے کہا ہے کہ وہ مائیکروسافٹ کو انٹرنیٹ کمپنی بیچنے میں ناکام رہا ہے۔ حال ہی میں یاہو نے مائیکروسافٹ کی آن لائن سرچ بزنس خریدنے کی پیشکش کو رد کر دیا ہے۔ یاہو نے کہاہے کہ گوگل کے ساتھ معاہدے سے اسے ہر سال 800 ملین ڈالر اضافی آمدنی ہو گی۔ یہ پارٹنرشپ ابتدائی طور پر تین سال کی ہو گی لیکن اگر یاہو چاہے تو اس کی تجدید دس سال تک بھی ہو سکتی ہے۔ گوگل نے کہا ہے کہ معاہدے کو قانونی منظوری کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ اس کی تکمیل میں ساڑھے تین ماہ تاخیر کرے گگ تاکہ امریکی وزارتِ عدل اس کا ازسرِ نو جائزہ لے سکے۔ | اسی بارے میں یاہو-گوگل شراکت پر تشویش10 May, 2008 | نیٹ سائنس سرچ انجن یاہو کے کنٹرول کی جنگ15 May, 2008 | نیٹ سائنس یاہو کے حصص گرنے کی پیش گوئی05 May, 2008 | نیٹ سائنس یاہو کو خریدنے کی پیش کش واپس04 May, 2008 | نیٹ سائنس گوگل اور یاہو کے درمیان اشتراک10 April, 2008 | نیٹ سائنس یاہو کو مائیکرو سافٹ سے خطرہ06 March, 2008 | نیٹ سائنس مائیکروسافٹ کی بولی پر یاہو کی نہ10 February, 2008 | نیٹ سائنس سرچ انجن یا گھر کا بھیدی؟02 June, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||