یاہو کے حصص گرنے کی پیش گوئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا کی بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ کی طرف سے بولی واپس لینے کے اعلان کے بعد حصص بازار میاں یاہو کے شیئرز کی قدر میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ فرم یاہو کو خریدنے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ فریقین کمپنی کے حصص کی ایک قابلِ قبول قیمت کا تعین کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مائیکرو سافٹ نے یاہو کو خریدنے کی پیش کش تین ماہ قبل کی تھی اور ان تین مہینوں میں یاہو کے حصص کی قیمت میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم حصص بازار کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ پیر کے روز جب حصص مارکیٹ کھلے گی تو یاہو کے حصص میں نمایاں کمی آئے گی۔ یاہو کے چیف ایگزیکٹو جیری ینگ پر اب بات کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ انٹر نیٹ ایڈورٹائزنگ میں اپنے سب سے بڑے حریف کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی حکمت عملی سے ساتھ سامنے آئیں۔ پیش کش کی واپسی مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو سٹیو بالمر نے سنیچر کے روز یاہو کے چیف ایگزیکٹو جیری ینگ کو ایک خط کے ذریعے بولی واپس لے لی۔ مسٹر سٹیو بالمر کے مطابق مائیکرو سافٹ نے اپنی بولی ابتدائی سطح چوالیس اعشاریہ چھ ارب ڈالر سے بڑھا کر سینتالیس اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کر دی تھی لیکن یاہو کی انتظامیہ کمپنی کو تریپن ارب ڈالر سے کم پر بیچنے پر راضی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ یاہو کو اس قیمت پر خریدنے کو تیار نہیں تھا۔ مائیکروسافٹ کی انتظامیہ یاہو کو خرید کر گوگل کا مقابلہ چاہتی تھی جس کی انٹر نیٹ ایڈورٹائزنگ پر اجارہ داری ہے۔ سن دو ہزار سال کے دوران انٹرنیٹ ایڈورٹائزنگ کا کل حجم چالیس ارب ڈالر رہا جو سن دو ہزار دس تک دوگنا ہو کر اسی ارب ڈالر تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔ اپنے خط میں مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ وہ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی پیش کش مائیکرو سافٹ، یاہو اور انٹرنیٹ مارکیٹ کے لیے فائدے مند ہے۔ ’اپنی بولی میں پانچ ارب ڈالر اضافے سمیت ہماری تمام تر کوششوں کے باجود یاہو کی انتظامیہ نے ہماری پیش کش کا مثبت جواب نہیں دیا۔‘ | اسی بارے میں مائیکروسافٹ کی بولی، گوگل متفکر04 February, 2008 | نیٹ سائنس گوگل اور یاہو کے درمیان اشتراک10 April, 2008 | نیٹ سائنس گوگل کو تیس فیصد زائد منافع18 April, 2008 | آس پاس یاہو کی آمدن میں تین گنا اضافہ23 April, 2008 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||