گوگل کو تیس فیصد زائد منافع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ اسے پہلی سہ ماہی میں ایک اعشاریہ تین بلین ڈالر منافع ہوا ہے جو کہ اسی عرصہ میں پچھلے سال ہونے والے منافع سے تیس فیصد زائد ہے۔ گوگل کے ایرک شمٹ نے کہا ہے کہ گوگل کی تلاش، اشتہارات اور پروگرام میں جدت کے باعث منافع میں اضافہ ہوا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی’سیلز‘ بیالیس فیصد اضافے کے ساتھ پانچ بلین ڈالر رہی ہے۔ واضح رہے کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گوگل کو امریکہ کی معیشت میں سست روی کی وجہ سے نقصان ہو گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گوگل نے زیادہ منافع بیرونِ ملک کمایا ہے۔ اس منافع کے اعلان سے قبل گوگل کے حصص ساڑھے پانچ ڈالر گر گئے تھے تاہم منافع کے اعلان کے بعد ان میں دوبارہ اضافہ ہوا۔ گوگل کے حصص نے پچھلے سال نومبر میں بلندیوں کو چھوا تھا جب اس کے حصص کی قیمت تقریباً سات سو بیالیس ڈالر ہو گئی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے اس کے حصص کی قیمت میں کمی آئی تھی جس کی وجہ امریکی معیشت میں تنزلی کو قرار دیا گیا تھا۔ گوگل کی آمدنی کا ذریعہ وہ اشتہارات ہیں جن پر انٹرنیٹ سرچ انجن استعمال کرنے والے کلک کرتے ہیں۔ تحقیقاتی کمپنی کام سکور کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والے اب کم ہی اشتہارات پر کلک کرتے ہیں اور اس سے یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ گوگل کے اچھے دن ختم ہو رہے ہیں۔ | اسی بارے میں گوگل اور یاہو کے درمیان اشتراک10 April, 2008 | نیٹ سائنس گوگل نے پنٹاگن کی بات مان لی07 March, 2008 | نیٹ سائنس مائیکروسافٹ کی بولی، گوگل متفکر04 February, 2008 | نیٹ سائنس گوگل کوکیز کی مدت دو سال 17 July, 2007 | نیٹ سائنس بل گیٹس، ایک بار پھر امیر ترین21 September, 2007 | آس پاس گوگل پر انتہائی ذاتی سرچ ممکن21 June, 2007 | نیٹ سائنس سرچ انجن یاہو کے سربراہ مستعفی19 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||