BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 June, 2007, 05:50 GMT 10:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوگل پر انتہائی ذاتی سرچ ممکن
گوگل
گوگل آپ کی ماضی کی سرچ کی بنیاد پر کام کرتی ہے
گوگل کے ایک کلیدی اہلکار نے کہا ہے کہ گوگل کا ’یوزر سرچ ڈیٹا‘ صارفین کی درخواست پر اٹھارہ ماہ سے زیادہ عرصے تک بھی محفوظ رکھا جا سکے گا۔

گوگل اس وقت ویب پر سرچ کرنے والوں کا ریکارڈ اٹھارہ مہینے بعد ختم کر دیتی ہے۔

تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس طرح گو گل کو لوگوں کی ویب ہسٹری یا وہ ویب پر کیا دیکھتے ہیں کے بارے میں بہت زیادہ معلوم ہو جائے گا۔

لیکن گوگل کی نائب صدر ماریسا میئر کا کہنا ہے کہ ان کی فرم لوگوں کو اپنی ویب ہسٹری اٹھارہ ماہ سے زیادہ تک محفوظ رکھنے کی سہولت دینے کا ایک موقع دے گی۔

پیرس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ گوگل ذاتی سرچ آپ کی سرچ ہسٹری اور آپ کے رجحانات کے بارے میں بتاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ گوگل آپ کی ماضی کی سرچ کی بنیاد پر کام کرتی ہے لہذا یہ آپ کو زیادہ بہتر نتائج دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کو چلانے اور بند کرنے کا بڑا آسان طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل وہی ڈیٹا محفوظ رکھے گی جو صارفین کی طرف سے محفوظ رکھنے کے لیے کہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ طریقۂ کار میں کیونکہ ڈیٹاصرف اٹھارہ ماہ تک محفوظ رکھا جاتا ہے اس لیے اٹھارہ ماہ بعد گوگل کو لوگوں کے سرچ رجحان کے بارے میں دوبارہ سے سیکھنا یا معلوم کرنا پڑتا ہے۔

سرچ انجن کو جتنا اپنے صارفین کے مزاج اور سرفنگ کی عادات کے بارے میں جتنا زیادہ معلوم ہوگا اتنا زیادہ وہ ان کے ارادوں کے بارے میں جان سکے گا۔

گوگل کے طویل المدتی منصوبے کے بارے میں اس کے چیف ایگزیکٹو ایرک شمٹ نے بتاتےہوئے کہا کہ ایک دن گوگل ایسے سوالوں کے جواب بھی دینے لگے گا کہ کل مجھے کیا کرنا چاہیے یا مجھے کس کالج میں داخلہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل اپنی کی ذاتی معلومات کے حوالے سے پیدا ہونے والی مشکلات کا حل تلاش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ذاتی حوالے سے معلومات محفظ رکھنے کا انحصار مکمل طور پر استعمال کرنے والی کی مرضی پر ہو گا۔

گوگل نے کہا کہ یہ اپنے حلیفوں کے مقابلے میں تین چارگنا زیادہ ویب پیجوں کی سرچ کرتا ہے۔

اسی بارے میں
گوگل کی فیس پرمبنی نئی سروس
22 February, 2007 | نیٹ سائنس
گوگل پر 200 سال پرانی خبریں
06 September, 2006 | نیٹ سائنس
گوگل: کتابیں چھاپنے کی سہولت
30 August, 2006 | نیٹ سائنس
گوگل:نشانہ سوفٹ ویئرمارکیٹ
28 August, 2006 | نیٹ سائنس
گوگل اور ای بے کا تنازع
15 June, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد