یاہو کو مائیکرو سافٹ سے خطرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرچ انجن یاہو نے مائیکروسافٹ کی طرف سے زبردستی کمپنی حاصل کی کوشش کو روکنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تعیناتی کو غیر معینہ عرصے کے مؤخر کر دیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے سرچ انجن یاہو کو خریدنے کے لیے چوالیس ارب ڈالر کی قیمت لگائی تھی لیکن یاہو نے اس قیمت کو مسترد کر دیا۔ یاہو کی طرف سے انکار کے بعد مائیکروسافٹ نے ایک ایسی کمپنی کی خدمات حاصل کر لیں ہیں جو کمپنیوں کو خریدنے کے مختلف حربے استعمال میں مہارت رکھتی ہے۔ ان حربوں میں ایک بورڈ آف ڈائریکٹروں کو بدلوا اپنے مرضی لوگ کو بورڈ پر بٹھانا لگانا ہوتا ہے جو کمپنی کی خریداری میں مدد کرتے ہیں۔ کپمیوٹر سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ کمپنی یاہو کو خریدنے کی پیشکش کے مسترد کیے جانے کو ’بدقسمتی‘ کہا تھا۔ مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ وہ یاہو کے حصص مالکان کو اسے بیچنے کے لیے راضی کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ یاہو کو اپنے بورڈ آف ڈائریکٹر کے لیے چودہ مارچ کو اعلان کرنا تھا لیکن اس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ | اسی بارے میں مائیکروسافٹ کی بولی، گوگل متفکر04 February, 2008 | نیٹ سائنس مائیکروسافٹ کی بولی پر یاہو کی نہ10 February, 2008 | نیٹ سائنس یاہو: چین کیلیے ’مخبری‘ کا الزام07 September, 2005 | نیٹ سائنس یاہو دس سال کا01 March, 2005 | نیٹ سائنس حقوقِ انسانی، یاہو پر مقدمہ28 August, 2007 | نیٹ سائنس سرچ انجن یا گھر کا بھیدی؟02 June, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||