سرچ انجن یاہو کے کنٹرول کی جنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معروف انٹرنیٹ سرچ انجن کی کمپنی یاہو کی انتظامیہ کو ایک زبردست چیلنج کا سامنا ہے۔ کمپنی کی کنٹرول پر ایک ایسے شخص کی نظر ہے جو اس نوعیت کے کمپنی’ٹیک اورز‘ کے لیے مشہور ہے۔ کارل اکاہن نے اعلان کیا ہے کہ وہ تین جولائی کو موجودہ دس ڈائریکٹرز کی جگہ نئے امیدواروں کے نام پیش کریں گے۔ اس وقت کمپنی کے شیئر ہولڈرز ان دونوں پینلز میں سے ایک کا انتخاب کریں گے۔ اکاہن کو اس قسم کی کاروباری جنگوں کا خاصا تجربہ ہے اور انہوں نے پچھلے سال ہی اوریکل کا بی اے ای سسٹم کمپنی خریدنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اکاہن نے یاہو کے پچاس ملین حصص اس وقت خریدے جب مئی میں یاہو اور مائیکروسافٹ کی بات چیت ختم ہو گئی۔ اس وقت یاہو نے مائکروسافٹ کی پیشکش یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ مائیکروسافٹ فی حصص قیمت تینتیس سے بڑھا کر سینتیس ڈالر کرے۔ کارل اکاہن نے مائیکروسافٹ کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے پر شدید نکتہ چینی کی تھی اور کہا تھا کہ یاہو کو یہ فیصلہ اپنے حصے داروں سے مشورہ کرنے کے بعد کرنا چاہیے تھا۔ صرف اکاہن ہی موجودہ ڈائریکٹرز کو نکالنے کے لیے کام نہیں کر رہے ہیں بلکہ سرمایہ کار ایرک جیکسن نے بھی تمام ڈائریکٹرز کو نکالنے کی مہم چلا رکھی ہے۔ جیکسن نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ مائیکروسافٹ کی پیشکش مسترد کرنے کے خلاف کمپنی میں بہت بے چینی ہے۔ ’یاہو کے حصص کی قیمت پچھلے چار سالوں سے رکی ہوئی ہے جبکہ مارکیٹ میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور گوگل میں چار سو چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔ | اسی بارے میں یاہو-گوگل شراکت پر تشویش10 May, 2008 | نیٹ سائنس یاہو کے حصص گرنے کی پیش گوئی05 May, 2008 | نیٹ سائنس یاہو کو خریدنے کی پیش کش واپس04 May, 2008 | نیٹ سائنس گوگل اور یاہو کے درمیان اشتراک10 April, 2008 | نیٹ سائنس مائیکروسافٹ کی بولی پر یاہو کی نہ10 February, 2008 | نیٹ سائنس حقوقِ انسانی، یاہو پر مقدمہ28 August, 2007 | نیٹ سائنس سرچ انجن یا گھر کا بھیدی؟02 June, 2007 | نیٹ سائنس گوگل پر’ملیشیس کوڈ‘ کا خطرہ12 May, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||