BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 May, 2008, 04:03 GMT 09:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یاہو کو خریدنے کی پیش کش واپس
یاہو
مائیکروسافٹ کی انتظامیہ یاہو کو خرید کر گوگل کا مقابلہ چاہتی تھی
دنیا کی بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ فرم یاہو کو خریدنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے کیونکہ فریقین کمپنی کے حصص کی ایک قابلِ قبول قیمت کا تعین کرنے میں ناکام رہے تھے۔

مائیکرو سافٹ نے یاہو کو خریدنے کی پیش کش تین ماہ قبل کی تھی۔

مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو سٹیو بالمر نے سنیچر کے روز یاہو کے چیف ایگزیکٹو جیری ینگ کو ایک خط کے ذریعے بولی واپس لے لی۔

مسٹر سٹیو بالمر کے مطابق مائیکرو سافٹ نے اپنی بولی ابتدائی سطح چوالیس اعشاریہ چھ ارب ڈالر سے بڑھا کر سینتالیس اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کر دی تھی لیکن یاہو کی انتظامیہ کمپنی کو تریپن ارب ڈالر سے کم پر بیچنے پر راضی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ یاہو کو اس قیمت پر خریدنے کو تیار نہیں تھا۔

مائیکروسافٹ کی انتظامیہ یاہو کو خرید کر گوگل کا مقابلہ چاہتی تھی جس کی انٹر نیٹ ایڈورٹائزنگ پر اجارہ داری ہے۔

سن دو ہزار سال کے دوران انٹرنیٹ ایڈورٹائزنگ کا کل حجم چالیس ارب ڈالر رہا جو سن دو ہزار دس تک دوگنا ہو کر اسی ارب ڈالر تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔

اپنے خط میں مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ وہ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی پیش کش مائیکرو سافٹ، یاہو اور انٹرنیٹ مارکیٹ کے لیے فائدے مند ہے۔

’اپنی بولی میں پانچ ارب ڈالر اضافے سمیت ہماری تمام تر کوششوں کے باجود یاہو کی انتظامیہ نے ہماری پیش کش کا مثبت جواب نہیں دیا۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد