مریخ پر ’متحرک گلیشیئر‘ دریافت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں کو پہلی مرتبہ سیارہ مریخ کی سطح پر ممکنہ طور پر متحرک گلیشیئر کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ اس گلیشیئر کی موجودگی کا پتہ یورپی خلائی ایجنسی کے مریخ ایکسپریس نامی خلائی جہاز سے اتاری گئی تصویروں سے چلا۔ اس سے قبل مریخ کی سطح پر لاکھوں سال قدیم گلیشیئر دیکھے گئے تھے جبکہ اس گلیشیئر کی عمر ممکنہ طور پر چند ہزار برس ہے۔ یہ گلیشیئر مریخ کے جنوبی بلندیوں اور ہموار شمالی ترائی کے درمیان میں ’ڈیوٹرونیلس مینسی‘ نامی خطے میں دیکھا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے مریخ پر اولمپس مونس آتش فشاں پر گلیشیئر دیکھے گئے تھے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ وہ قریباً چالیس لاکھ برس قدیم ہیں۔ مریخ ایکسپریس کے کیمرے سے حاصل شدہ تصاویر پر کام کرنے والے چیف سائنسدان ڈاکٹر گیرہارڈ نیوکم کا کہنا ہے کہ’اگر یہ زمین کی تصویر ہوتی تو میں بلا توقف کہ دیتا کہ یہ ایک گلیشیئر ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ’ ہم تاحال پانی کا عکس دیکھنے میں ناکام ہیں لیکن ہم آنے والے مہینوں میں اس جگہ کے اوپر پرواز کریں گے اور پیمائش کریں گے۔ اس گلیشیئر کی کگر پر سفید نوکیں دیکھی جا سکتی ہیں جو صرف تازہ برف ہی ہو سکتی ہے‘۔
ڈاکٹر نیوکم کے مطابق مریخ کے ’ڈیوٹرونیلس مینسی‘ نامی خطے میں پانی سطح کے نیچے سےگزشتہ دس ہزار سے ایک لاکھ برس کے درمیان اوپر آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک متحرک گلیشیئر ہے۔ یہ ایک انوکھی چیز ہے اور ممکن ہے کہ اس جیسے اور بھی ہوں‘۔ تاہم تمام محقق ڈاکٹر نیوکم کے نظریے سے اتفاق نہیں کرتے۔ کچھ کا ماننا ہے کہ مریخ پر گلیشیئر سیارے کی سطح کے نیچے موجود پانی کے اوپر آنے اور بعد ازاں جمنے کے نتیجے میں نہیں زمین کی طرح برفباری کے نتیجے میں وجود میں آئے۔ ڈاکٹر نیوکم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس جگہ پر اس گلیشیئر کا پتہ چلا ہے وہیں خلائی مشینوں کو مریخ پر زندگی کے آثار تلاش کرنے چاہیئیں۔ ان کے مطابق اگر مریخ میں زیرِ سطح مائیکروبز موجود ہیں تو وہ پانی کے ہمراہ سطح پر آ سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں مریخ پرپانی کےنئےثبوت ملےہیں 07 December, 2006 | نیٹ سائنس انسان کبھی مریخ پر جا سکے گا؟07 October, 2007 | نیٹ سائنس ناسا کے نئے آٹھ سالہ مشن کا آغاز28 September, 2007 | نیٹ سائنس مریخ پر ناسا کا نیا خلائی مشن04 August, 2007 | نیٹ سائنس مریخ پر طوفان، روبوٹس کو خطرہ22 July, 2007 | نیٹ سائنس مریخ کی آدھی سطح پر برف؟03 May, 2007 | نیٹ سائنس مریخ مِشن انسانی غلطی سے لاپتہ15 April, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||