BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 April, 2007, 05:48 GMT 10:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مریخ مِشن انسانی غلطی سے لاپتہ
مارس گلوبل سرویئر کو ناسا نے نومبر 1996 میں لانچ کیا تھا
امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ مریخ کا مطالعہ کرنے والی خلائی گاڑی مارس گلوبل سرویئر کی ناکامی کی وجہ ’انسانی غلطی‘ تھی۔

ناسا نے یہ خلائی گاڑی 154 ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی تھی۔

گزشتہ نومبر مارس گلوبل سرویئر سے انجینیئروں کا رابطہ منقطع ہوگیا اور بعد میں انہوں نے اعتراف کیا کہ اس خلائی گاڑی کا اب پتہ نہیں لگایا جاسکتا۔

دس سالہ پرانے اس مشین نے مریخ سے ہزاروں تصاویر زمین پر بھیجی تھیں اور اس بات کا اشارہ بھی دیا تھا کہ مریخ پر کبھی پانی بہتا تھا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ اس مشین کے کمپیوٹر کی میموری میں کی جانے والی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کی بیٹری ضرورت سے زیادہ گرم ہونے لگی۔

گزشتہ سال دو نومبر کو ناسا کے سائنسدانوں نے مارس گلوبل سرویئر کو حکم دیا کہ وہ اپنے شمشی پینلوں کے رخ میں تبدیلی کرے۔

اس حکم کی تعمیل میں اس کی ایک بیٹری براہ راست سورج سے گرمی حاصل کرنے لگی اور پھر لگ بھگ بارہ گھنٹوں کے اندر ہی اس خلائی گاڑی سے سائنسدانوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

مارس گلوبل سرویئر کو ناسا نے نومبر 1996 میں لانچ کیا تھا اور اس کے کام کرنے کی مدت مریخ کا مطالعہ کرنے والی اس طرح کی دیگر خلائی گاڑیوں سے زیادہ رہی ہے۔

اس مشین میں کافی طاقتور کیمرہ تھا جس نے لگ بھگ دو لاکھ چالیس ہزار تصاویر ناسا کے سائنسدانوں کو ارسال کی۔ ان تصاویر کے مطالعے سے مریخ پر موجود مادنیات کا پتہ چلتا ہے۔

مریخ پر جھیلمریخ پربرف کی جھیل
مریخ پر انسان بھیجنے کے خواب کو تقویت ملتی ہے
مریخ کے مدار تک
خلائی جہاز مریخ کے مدار میں پہنچ گیا
مریخگوگل کا نیا منصوبہ
گوگل مارس کے ذریعے مریخ کی آن لائن سیر
روبوٹ مزید خودکار
مریخ کا روبوٹ خود سے فیصلے کرسکے گا
مریخمریخ پر فوارے
برفانی سطح پرمٹی کے فوارے
مریخ کے قُرب میں
خلائی جہاز مریخ سے250 کلومیٹر دوری پر
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد