BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 August, 2006, 13:31 GMT 18:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مریخ پر مٹی و ریت کے فوارے
مریخ کے برفانی سطح سے گیس کے فوارے پھوٹ رہے ہیں
کیا مریخ کے برفانی سطح سے گیس کے فوارے ایسے لگتے ہونگے؟
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ پر مٹی اور ریت کے فوارے ملے ہیں۔

امریکہ میں یونیورسٹی آف ایریزونا کی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا ہے مریخ کے گرد گھومنے والے ایک کیمرے کی تصاویر پر برف کو توڑ کر نکلنے والے مٹی اور ریت کے فوارے نظر آئے ہیں۔ ان فواروں کی رفتار سو میل فی گھنٹہ ہے۔

’تھرمل ایمِشن امیجنگ سسٹم‘ یا ’تھمیِس‘ نامی یہ کیمرا مریخ کے گرد گھومنے والے تحقیقاتی ’پروب‘ مارز اوڈیسی پر نصب ہے۔

فوارے سے نکلنے والے ملبے سے برف پر گہرے رنگ کے نشانات پڑے دکھائی دیتے ہیں۔

سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ فوارے اس وقت پھوٹے جب مریخ کی برفانی سطح پر دھوپ کی گرمی نے زیر زمین کاربن ڈائی اوکسائڈ کو گیس میں تبدیل کر دیا اور اس گیس کے دباؤ سے یہ فوارے پطوٹ پڑے۔

ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فِل کرسٹنسن کے مطابق ’اگر آپ وہاں موجود ہوتے تو آپ کاربن ڈائی اوکسائڈ کی جمی برف پر کھڑے ہوتے اور آپ کے ارد گرد کئی سو فٹ بلند فوارے ریت اور مٹی اچھال رہے ہوتے۔‘

ڈاکٹر فِل کرسٹنسن نے بتایا ہے کہ یہ قرہ الارض پر ہونے والے حرکات سے بالکل مختلف ہے۔

سینکڑوں تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر کرسٹنسن کی ٹیم کو ان فواروں کا پتہ چلا۔ ان کی یہ تحقیق جریدہ ’نیچر‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔

یہ مریخ کا چاند ہے
مریخ کے سب سے بڑے چاند کی واضح تصویر
مریخسیاروں میں قربتیں
سرخ سیارہ مریخ زمین کےقریب آگیا
روبوٹ مزید خودکار
مریخ کا روبوٹ خود سے فیصلے کرسکے گا
مریخ’مریخ پر پانی تھا‘
ناسا کی دریافت پہلےنمبر پر آئی ہے
اسی بارے میں
مریخ کی پہلی تصاویر موصول
26 March, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد