مریخ کی پہلی تصاویر موصول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ناسا کے ہیڈکوارٹر میں ہائی ریزولیوشن کیمروں سے بنائی گئی سیارے مریخ کی سطح کی پہلی تصاویر موصول ہو گئیں ہیں اور ماہرین نے ان کا مطالعہ شروع کر دیا ہے۔ یہ تصاویر اس خلائی جہاز سے موصول ہوئی ہیں جو دو ہفتے قبل سرخ سیارے پر پہنچا تھا اور جس کا مشن تمام تر جزیات کے ساتھ مریخ کی دنیا کی مکمل تفصیل جمع کرنا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے جمعہ کو جو آزمائشی تصویریں جاری کیں ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ مریخ کے وسطی عرضِ بلد میں کافی اراضی ہے۔ مریخ پر بھیجا جانے والے خلائی جہاز اس وقت اپنے مدار میں درستگی لا رہا ہے اور ہدایات جمع کر رہا ہے۔ مریخ کی سطح کی تصاویر حاصل کرنے کے لیئے تین طاقتور کیمرے استعمال کیئے گئے تھے جن سے سیاہ اور سفید تصویریں حاصل ہوئی ہیں۔ ان کیمروں نے یہ تصاویر اس وقت لیں جب خلائی جہاز مریخ کی سطح سے تقریباً ایک ہزار پانچ سو پچاس میل بلند تھا۔ ناسا کی لیبارٹری نے کہا ہے کہ جب خلائی جہاز مریخ کی سطح کے قریب تر ہوگا تو کیمرے مزید جزئیات کے ساتھ تصاویر بنائیں گے۔ مریخ کی یہ تصویریں ’زبردست اور اپنی نوعیت کی پہلی‘ قرار دی گئی ہیں۔ جس وقت یہ تصویریں اتاری گئیں اس وقت مریخ پر صبح کا وقت تھا۔ یہ تصویریں ماہرین کو پہلی مرتبہ یہ موقع فراہم کریں گی کہ کیمروں کی سیٹنگ کو جانچا جا سکے۔ کچھ ماہ بعد مریخ کے ارد گرد چکر لگانے والا خلائی مشن جو اس وقت سیارے سے کافی فاصلے پر واقع ہے، دائروں کی شکل میں مریخ کے مدار میں گھومے گا۔ یہ مریخ کی سطح پر نیچے کی طرف جائے گا اور توقع ہے کہ جب یہ سطحِ مریخ کے قریب ہوگا تو اس کا فیصلہ محض ایک سو اٹھاون ہوگا۔ | اسی بارے میں خلائی جہاز مریخ کے مدار میں 11 March, 2006 | نیٹ سائنس سرخ سیارہ مریخ زمین کےقریب آگیا15 November, 2005 | نیٹ سائنس مریخ : آربیٹرکی روانگی ملتوی 10 August, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||