مریخ پرپانی کےنئےثبوت ملےہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں مریخ پر پانی کی موجودگي کے کچھ مزيد پختہ ثبوت ملے ہیں۔ سیارہ مریخ پر پانی کی موجودگی سےاس نظریہ کو مزید تقویت ملتی ہے کہ وہاں زندگی ممکن ہے۔ مریخ سے ملنے والی تصاویر میں نالوں کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ برس پہلے یہاں پانی بہتا ہو۔ سائنس دانوں کو مریخ کے نالوں میں ہلکے رنگ کے چمکیلے مادے کا بھی پتہ چلا ہے اور اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جارہا ہے کہ ممکن ہے وہ کیچڑ یا نمک ہو یا پھر پانی گزرنے کے بعد فضا کہرآلود ہوگئی ہو۔ کلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پروفیسر اوڈیڈ اہرون سن کا کہنا ہے کہ جہاں پانی بہنے کے پختہ ثبوت کی بات کہی جارہی ہے وہیں یہ بھی ممکن ہے کہ تصویروں کامطلب کچھ اور بھی ہو۔ کلوروڈو یونیورسٹی میں ماہر فلکیات پروفیسر بروس جیکوسکی کا کہنا ہے کہ اس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ مریخ پر زندگی چاہے ماضی کی ہو یا پھر موجودہ دورکی اسکی تلاش کتنی اہم ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دن بدن اس بات کے ثبوت مزید پختہ ہوتے جارہے ہیں کہ سیارہ مریخ پہلے سے اب زیادہ متحرک ہے۔ | اسی بارے میں مریخ پر آبادکاری: خواب یا حقیقت؟29.05.2002 | صفحۂ اول خلائی مشن مریخ روانہ10.06.2003 | صفحۂ اول نیلا اور سرخ قریب تر05.09.2003 | صفحۂ اول انسان مریخ پر: بُش کا اعلان 09 January, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||